اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے اہم اعلان

اوورسیز پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، اسٹیٹ بینک کی جانب سے اہم اعلان

اوورسیز پاکستانیوں کے لیے ایک بڑی سہولت متعارف کرا دی گئی ہے جو نہ صرف ان کی سرمایہ کاری کو آسان بناتی ہے بلکہ اپنے وطن میں رہنے والے اہلِ خانہ کی ضروریات پوری کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ بھی فراہم کرتی ہے۔

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ رکھنے والے اوورسیز پاکستانی اب آسانی سے پاکستان میں گاڑی حاصل کر سکتے ہیں ، اس مقصد کے لیے اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے بینکوں کے تعاون سے “روشن اپنی کار اسکیم” شروع کی ہے۔

اس اسکیم کا بنیادی مقصد بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو یہ سہولت فراہم کرنا ہے کہ وہ اپنے اہلِ خانہ کے لیے پاکستان میں گاڑی خرید سکیں،  اس میں قرض کی شرح سود نسبتاً کم رکھی گئی ہے تاکہ زیادہ سے زیادہ افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں اور مالی بوجھ کم محسوس کریں۔

اس اسکیم کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ درخواست کا پورا عمل آن لائن رکھا گیا ہے،  روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ہولڈر اپنے متعلقہ بینک کے پورٹل کے ذریعے درخواست جمع کروا سکتا ہے، کاغذی کارروائی نہ ہونے کے برابر ہے، جس سے یہ عمل نہایت آسان اور تیز ہو گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ملک میں آج موسم کیسا رہے گا ؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

مزید برآں، قرض کی منظوری کا عمل بھی انتہائی تیز رکھا گیا ہے،  درخواست جمع کروانے کے بعد صرف چار دن کے اندر فیصلہ ممکن ہے ، اس کے ساتھ ساتھ گاڑی کی فراہمی بھی روایتی طریقہ کار کے مقابلے میں تقریباً پچاس فیصد جلد ممکن بنائی گئی ہے، جو اس اسکیم کو مزید پرکشش بناتی ہے۔

اس اسکیم کے تحت قرض کی دو بنیادی اقسام فراہم کی گئی ہیں ،  پہلی فلوٹنگ ریٹ ہے جس میں شرح سود وقت کے ساتھ تبدیل ہو سکتی ہے،  اگر درخواست گزار کے پاس روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ یا نیا پاکستان سرٹیفکیٹ میں رقم موجود ہو اور وہ اسے بطور ضمانت رکھے، تو اسے کم شرح سود پر قرض حاصل ہو سکتا ہے۔

دوسری قسم نان لین بیسڈ ہے جس میں کائبور کے مطابق معمولی اضافے کے ساتھ قرض فراہم کیا جاتا ہے۔

دوسری جانب فکسڈ ریٹ کا آپشن بھی دستیاب ہے، جس میں قرض کی شرح پورے عرصے کے لیے یکساں رہتی ہے۔ بینک اس شرح کو اپنے مالی اصولوں کے مطابق طے کرتے ہیں اور ایک بار مقرر ہونے کے بعد اس میں کوئی تبدیلی نہیں کی جاتی، جس سے درخواست گزار کو طویل مدتی منصوبہ بندی میں آسانی ہوتی ہے۔

editor

Related Articles