پاکستان اور ایران یک جان دو قالب، تعلقات منفرد نوعیت کے حامل ہیں: مسعود پزشکیان

پاکستان اور ایران یک جان دو قالب، تعلقات منفرد نوعیت کے حامل ہیں: مسعود پزشکیان

  ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات منفرد نوعیت کے حامل ہیں اور دونوں ممالک ایک دوسرے کے صرف ہمسایہ نہیں بلکہ قریبی دوست اور بھائی ہیں۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے اپنی گفتگو کا آغاز علامہ اقبال کے فارسی شعر سے کیا اور دونوں ممالک کے تاریخی، تہذیبی اور مذہبی رشتوں کو اجاگر کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کی منزل ایک ہی ہے اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات قریبی اعتماد، باہمی احترام اور تعاون کی بنیاد پر استوار ہیں، انہوں نے کہا کہ  خطے میں امن، ترقی اور خوشحالی کے لیے دونوں ممالک کا کردار نہایت اہم ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ایران کے صدر مسعود پزشکیان ایک روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے

مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات صرف سفارتی سطح تک محدود نہیں بلکہ عوامی، معاشی اور ثقافتی سطح پر بھی گہرے ہیں، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ دونوں ممالک مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔

ایرانی صدر نے اپنے خطاب کا آغاز علامہ اقبال کے فارسی کلام سے کرتے ہوئے کہا کہ اقبال کا پیغام آج بھی خطے کے لیے رہنمائی فراہم کرتا ہے اور پاکستان و ایران کے درمیان فکری و روحانی رشتے کو مزید مضبوط کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ خطے میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے پاکستان اور ایران کا کردار کلیدی حیثیت رکھتا ہے اور دونوں ممالک کو مل کر چیلنجز کا مقابلہ کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر دستخط پاکستان پر اعتماد کی بدولت ممکن ہوئے ،مذاکراتی عمل میں پاکستان نے بہترین کردار ادا کیا ۔

editor

Related Articles