شہرت کے پیچھے چھپا دکھ، رجب بٹ بول پڑے

شہرت کے پیچھے چھپا دکھ، رجب بٹ بول پڑے

رجب بٹ جو پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کریئیٹر اور سوشل میڈیا انفلوئنسر ہیں ایک بار پھر خبروں میں ہیں۔ یوٹیوب پر 80 لاکھ سے زائسبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر تقریباً 28 لاکھ فالوورز کے ساتھ وہ بڑی فین فالوئنگ رکھتے ہیں تاہم تنازعات بھی ان کا پیچھا نہیں چھوڑتے۔

حال ہی میں انہوں نےایک انٹرویو میں شہرت اور دولت کے منفی پہلوؤں پر کھل کر بات کی۔رجب بٹ کا کہنا تھا کہ آج ان کے پاس وہ سکون نہیں جو بچپن میں تھا۔ ان کے مطابق یہ بات کسی حد تک درست ہے کہ پیسہ سکون نہیں خرید سکتا۔ انہوں نے کہا کہ وہ اللہ سے دولت کے ساتھ سکون کی بھی دعا کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :رجب بٹ کا نیا تنازع، لاریب ملک کے دعوے نے سوشل میڈیا ہلا دیا

انہوں نے ماضی کو یاد کرتے ہوئے بتایا کہ ایک وقت ایسا بھی تھا جب ان کا خاندان مالی مشکلات کا شکار تھا۔ ان کے والد کویت سے واپس آئے تھے مگر یہاں خود کو سنبھال نہ سکے، جس کے باعث گھر کے حالات مشکل ہو گئے تھے۔ اس وقت ان کے لیے سب سے بڑی خواہش ایک گاڑی اور اپنا گھر تھا۔

رجب بٹ نے کہا کہ آج وہ یہ سب کچھ حاصل کرنے کی حیثیت رکھتے ہیں، لیکن اس کے ساتھ کچھ مسائل بھی آئے، جن میں قانونی کیسز بھی شامل ہیں۔ اس کے باوجود انہیں مداحوں کی محبت حاصل ہے اور وہ اپنے مشکل وقت کو یاد کر کے موجودہ کامیابی پر شکر ادا کرتے ہیں۔

editor

Related Articles