رجب بٹ کا نیا تنازع، لاریب ملک کے دعوے نے سوشل میڈیا ہلا دیا

رجب بٹ کا نیا تنازع، لاریب ملک کے دعوے نے سوشل میڈیا ہلا دیا

اپنی ذاتی زندگی، خاص طور پر طلاق کے معاملے پر خبروں میں رہنے والے معروف یوٹیوبررجب بٹ ایک بار پھر تنازعے کا شکار ہو گئے ہیں۔

حالیہ دنوں میں فیشن اور لائف اسٹائل انفلوئنسر لاریب ملک کی ایک سوشل میڈیا پوسٹ نے نئی بحث چھیڑ دی ہے جس پر صارفین کی بڑی تعداد ردعمل دے رہی ہے۔

لاریب ملک نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر دعویٰ کیا کہ رجب بٹ  نے انہیں ذاتی پیغام بھیجا جس میں خود کو ان کا ’بڑا فین‘ قرار دیا۔ تاہم ان کے مطابق انہوں نے فوری طور پر یوٹیوبر کو بلاک کر دیا۔

یہ بھی پڑھیں :رجب بٹ کی نجی زندگی سے جڑا نیا تنازع سامنے آگیا

اپنے دعوے کی تائید میں انہوں نے اسکرین شاٹس بھی شیئر کیے، جن کے بارے میں ان کا کہنا ہے کہ یہ پیغامات واقعی رجب بٹ کی جانب سے آئے تھے جبکہ انہوں نے کسی قسم کی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔

یہ معاملہ سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر مختلف آراء دیکھنے میں آ رہی ہیں، جبکہ تاحال رجب بٹ کی جانب سے اس حوالے سے کوئی باضابطہ ردعمل سامنے نہیں آیا۔

editor

Related Articles