نیا سپر فاسٹ خلائی طیارہ، لندن سے سڈنی کا سفر صرف 3 گھنٹے میں

نیا سپر فاسٹ خلائی طیارہ، لندن سے سڈنی کا سفر صرف 3 گھنٹے میں

برطانوی انجینئرز ایک ایسے جدید ہائپرسونک خلائی طیارے کی تیاری پر کام کر رہے ہیں جو مستقبل میں دنیا بھر کے طویل فضائی سفر کا انداز بدل سکتا ہے۔

’’انوِکٹس‘‘ نامی اس طیارے کا مطلب ’’ناقابلِ شکست‘‘ ہے، جو 3800 میل فی گھنٹہ سے زیادہ رفتار سے سفر کرنے کی صلاحیت رکھے گا۔ یہ آواز کی رفتار سے تقریباً پانچ گنا تیز پرواز کر سکے گا۔ناقابل

یہ بھی پڑھیں :زمین کا بلیک باکس تیار،دنیا کے لیے وارننگ یا تاریخ کا ریکارڈ

ماہرین کے مطابق اگر یہ منصوبہ کامیاب ہو گیا تو لندن سے سڈنی تک کا طویل سفر، جس میں عام طور پر 21 گھنٹے سے زیادہ وقت لگتا ہے، صرف 3 گھنٹوں میں مکمل کیا جا سکے گا۔

یہ منصوبہ یورپی خلائی ایجنسی اور برطانیہ کی خلائی ایجنسی کے تعاون سے آگے بڑھایا جا رہا ہے۔ کئی ماہرین اسے مشہور سپر سونک طیارے کونکورڈ کی جدید شکل قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :یہ گاڑی نظر کیوں نہیں آئے گی؟نئی کوٹنگ نے سب کو حیران کردیا

انوِکٹس طیارہ زمین کے بیرونی ماحول کے قریب تقریباً 80 ہزار فٹ کی بلندی تک پرواز کر سکے گا۔ اس کی خاص بات یہ ہے کہ یہ راکٹ کی طرح عمودی انداز میں لانچ نہیں ہوگا بلکہ عام مسافر طیاروں کی طرح رن وے سے اڑان بھرے گا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ ٹیکنالوجی کامیاب ہو گئی تو مستقبل میں خلائی سفر عام بین الاقوامی پروازوں کی طرح آسان اور تیز ہو سکتا ہے۔

editor

Related Articles