پی ٹی آئی نے رئوف حسن پر حملے کی ایف آئی آر مسترد کردی

پی ٹی آئی نے رئوف حسن پر حملے کی ایف آئی آر مسترد کردی

پاکستان تحریک انصاف نے رئوف حسن پر حملے کی ایف آئی آر مسترد کر دی، تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنمائوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے پارٹی ترجمان رئوف حسن پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی عمر ایوب نے کہا کہ رئوف حسن پر حملے کی شدید مذمت کرت ہیں۔ پولیس نے کیس خراب کرنے کی کوشش کی ہے، ایف آئی آر آپ نے کس کے کہنے پر لکھی؟ پی ٹی آئی رئوف حسن پر حملے کی درج ایف آئی آر مسترد کرتی ہے۔ یہ پہلی بار نہیں ایک دن پہلے بھی حملہ ہوا تھا۔ کل اللہ نے رئوف حسن کو دوسری زندگی دی ہے۔ مارنے والوں نے کوئی کسر نہیں چھوڑی تھی، تیز دھار آلے سے ایک پوری سائیڈ چیر ڈالی ہے۔ حملہ آوروں نے رئوف حسن کی شہ رگ کاٹنے کی کوشش کی تھی لیکن اللہ نے انہیں بچا لیا، عمر ایوب نے حملے کی تحقیقات کیلئے جوڈیشل کمیشن بنانے کا مطالبہ کر دیا۔ عمر ایوب کا مزید کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کیخلاف پولیس فوراََ متحرک ہوجاتی ہے لیکن حسن رئوف پر حملہ کرنیوالوں کو ابھی تک کیوں نہیں پکڑا گیا۔ پی ٹی آئی ورکرز کو راتوں رات جیو فینسنگ کے ذریعے پکڑنے والوں نے حملہ آوروں کو ابھی تک نہیں پکڑا۔

 

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیا ہمارے مخالفین قوم کے سامنے مزید بے نقاب ہونگے، رؤف حسن

 

دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ رؤف حسن پر حملے کی تفتیش کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ نہوں نے کہا کہ رؤف حسن کے ساتھ جو واقعہ پیش آیا اس پر افسوس ہے، حکومت پوری سنجیدگی سے اس واقعے کی پوری تحقیقات کر رہی ہے، رؤف حسن کے بیان پر ایف آئی آر درج کرلی گئی، پولیس کی اسپیشل انویسٹی گیشن ٹیم بھی کارروائی کررہی ہے، رؤف حسن نے کہا ان کے ملنے والوں کیساتھ بھی7دن قبل واقعہ ہوا تھا، جو ویڈیوز ہیں ان کو فرانزک لیب اور نادرامیں بھجوادیا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *