سکیورٹی فورسز نے ایک ماہ میں 29 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ، آئی ایس پی آر

آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے،پاک افغان بارڈراورملحقہ علاقوں میں آپریشن کیے جارہے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سکیورٹی فورسز نے ایک ماہ میں 29 دہشت گردوں کو ہلاک کیا ہے،افغان سرزمین سے پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ دہشت گرد پاک افغان بارڈرسے داخلے کی کوشش کرتے ہیں، پاک افغان بارڈراورملحقہ علاقوں میں آپریشن کئے جارہے ہیں۔ دہشت گردسکیورٹی فورسزاورمعصوم شہریوں کونشانہ بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیاہمارے مخالفین قوم کے سامنے مزید بے نقاب ہونگے، رؤف حسن

آئی ایس پی آر کے مطابق پاک افغان سرحد سے متصل دیگر علاقوں کے علاوہ سیکیورٹی فورسز 21 اپریل سے بلوچستان کے ضلع ژوب کے جنرل ایریا سمبزہ میں بھی آپریشن کر رہی ہیں۔ موثر کارروائی نتیجے میں گزشتہ ایک ماہ کے دوران سیکیورٹی فورسز نے 29 دہشت گردوں کو کامیابی کے ساتھ مار گرایا ہے۔ آپریشنز کے اسی سلسلے میں 14 مئی 2024 کو انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران میجر بابر خان نے بہادری سے لڑتے ہوئے شہادت کو بھی گلے لگا لیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاکستان کی سیکیورٹی فورسز سرحدوں کی حفاظت اور دہشت گردی کی لعنت کے خلاف اپنے شہریوں کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لئے پرعزم ہیں۔

Related Articles