پاکستان مانومنٹ پر معرکہ حق کی پہلی سالگرہ کی تقریب جاری ہے جس میں صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سمیت وفاقی وزرا اور اعلیٰ عسکری حکام شریک ہیں۔ اس تقریب میں نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق، چیئرمین سینٹ یوسف رضا گیلانی اور وفاقی وزیر علیم خان سمیت اہم شخصیات بھی موجود ہیں۔
وزیراعظم کا خطاب
تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم شہباز شریف نے معرکہ حق کی عظیم کامیابی پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے معرکہ حق کو عظیم فتح میں تبدیل کیا۔
10 مئی کو ہر سال منانے کا اعلان
وزیراعظم شہباز شریف نے اعلان کیا کہ ہر سال 10 مئی کو “معرکہ حق” کے نام سے منایا جائے گا، اور اس دن کو جوش و جذبے کے ساتھ منانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ اس دن کی یاد میں خصوصی تقریبات منعقد کی جائیں گی۔
مزید تفصیلات شامل کی جارہی ہیں۔