پاکستان میں جشن بھارت میں سوگ کا سماں، کشمیری مسلمان بنیان مرصوص کی خوشیوں میں شریک

پاکستان میں جشن بھارت میں سوگ کا سماں، کشمیری مسلمان بنیان مرصوص کی خوشیوں میں شریک

بھارتی مقبوضہ کشمیر کے شہر سری نگر کی آزادی کی امید فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، بنیان مرصوص کا ایک سال مکمل ہونے پر سری نگر سے کشمیری مسلمان کا فیلڈ مارشل عاصم منیر کےلئے جذباتی پیغام وائرل ہو رہا ہے۔

ویڈیو پیغام میں مقبوضہ کشمیر شہری بنیان مرصوص کا ایک سال مکمل ہونے پر پاکستانی قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ آج وہ تاریخی دن ہے جب پاکستان نے بھارت کا غرور خاک میں ملایا تھا۔

شہری نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی قیادت میں پاکستانی فوج نے بھارت کو شکست دی اور بھارت کے آٹھ رافیل طیارے مارگرائے ، ائیر ہیڈکوارٹر پر قبضہ کیا اور ایئر بیسز اڑا کر رکھ دیے ۔ شہری نے مزید کہا کہ اتنا نقصان پہنچا کہ بھارت آج تک اسے نہیں بھول پا رہا ۔

کشمیری شہری نے مزید کہا کہ ہمیں یقین ہے کہ آپ ہمیں ان بے غیرت حکمرانوں (مودی سرکار) سے آزاد کرائیں گے آج پورا جموں کشمیر آپ کی طرف دیکھ رہا ہے

یہ بھی پڑھیں: کابل سے افغان شہری کی ویڈیو وائرل، ہمیں آزادی دلوائیں اور کابل پر پاکستانی جھنڈا لہرائیں، افغان شہری کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اپیل

Related Articles