دنیا کا سب سے بڑا کیلا، ہوا موآ نے سب کی توجہ حاصل کر لی

دنیا کا سب سے بڑا کیلا، ہوا موآ نے سب کی توجہ حاصل کر لی

ہوا موآ دنیا کی سب سے بڑی اور کم معروف کیلا اقسام میں سے ایک ہے۔ یہ پھل اصل میں پولینیشیا سے تعلق رکھتا ہے اور ہزار سال سے بھی زیادہ عرصہ قبل مقامی ملاحوں نے کشتیوں کے ذریعے ہوائی تک پہنچایا تھا۔ وقت کے ساتھ یہ جزائر کی خوراکی ثقافت کا اہم حصہ بن گیا، تاہم جدید تجارتی زراعت نے چھوٹے اور زیادہ مضبوط اقسام کو اس کی جگہ دے دی۔

یہ بھی پڑھیں :چپٹا چہرہ، موٹی پسلیاں، گراہم نے سب کو حیران کر دیا

یہ کیلا عام اقسام کے مقابلے میں غیر معمولی طور پر بڑا ہوتا ہے۔ ایک ہوا موآ کی لمبائی تقریباً 10 انچ اور چوڑائی 4 انچ تک ہو سکتی ہے، جو عام سپر مارکیٹ میں ملنے والے کیویینڈش کیلے سے تین سے چار گنا زیادہ ہے۔ بعض بڑے پھلوں کا وزن تقریباً ایک پاؤنڈ تک پہنچ جاتا ہے۔

ہوائی زبان میں اس کا مطلب ’’چکن ایگ فروٹ‘‘ یعنی مرغی کے انڈے جیسا پھل ہے، جو اس کے گچھے کے نچلے حصے میں موجود گول اور انڈے جیسے کیلے کی طرف اشارہ کرتا ہے۔یہ منفرد پھل نہ صرف اپنی جسامت کی وجہ سے دلچسپ ہے بلکہ اپنی تاریخی اور ثقافتی اہمیت کے باعث بھی خاص مقام رکھتا ہے۔

editor

Related Articles