سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل-اے جی ایس آسان اقساط پر دینے کی آفر متعارف

سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل-اے جی ایس آسان اقساط پر دینے کی آفر متعارف

پاکستانیوں کی پسندید ہ ترین گاڑی سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل-اے جی ایس آسان اقساط پر دینے کی آفر متعارف کرو ادی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاک سوزوکی کمپنی اور حبیب میٹرو بینک نے باہمی اشتراک سے شہریوں کو سوزوکی آلٹو وی ایکس ایل۔اے جی ایس آسان اقساط پر دینے کا اعلان کر دیا۔ آلٹو وی ایکس ایل۔ اے جی ایس کو پاکستان میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والی کاروں میں سے ایک مانا جاتا ہے۔ سوزوکی آلٹو اے جی ایس کی سب سے بڑی خصوصیت اس کی بہترین مائلیج ہونا ہے۔

مزید پڑھیں: پرانی درآمدی گاڑیاں بھی مہنگی ہونے کا امکان

اس گاڑی کی قیمت اس وقت 30 لاکھ  45 ہزار روپے ہے۔ نئی فنانسنگ سکیم کے تحت حبیب میٹرو بینک کے صارفین 18 فیصد فکسڈ ریٹ پر یہ گاڑی اقساط پر حاصل کر سکتے ہیں۔ تاہم 5سال کے اقساط پلان پر یہ گاڑی لینے کے لیے صارفین کو 30 فیصد قیمت پیشگی ادا کرنی ہو گی۔ اس پیشگی ادائیگی کے ساتھ پہلے صارفین 70 ہزار 978 روپے ماہانہ قسط ادا کر رہے تھے۔ تاہم اب دی جا رہی ’بگ سیونگز‘ آفر کے تحت ماہانہ قسط 61 ہزار 362 روپے ادا کرنی ہو گی جس سے صارفین کو 5 لاکھ 76 ہزار 980 روپے کی بچت ہو گی۔ واضح رہے کہ اس ماہانہ قسط میں انشورنس اور ٹریکر کی لاگت بھی شامل ہو گی۔

مزید پڑھیں: ٹیوٹا نے قسطوں پر گاڑی حاصل کرنے کی خصوصی آفر متعارف کروا دی

اگر آپ ویگن آر وی ایکس ایل حاصل کرنا چاہتے ہیں تو اسی سکیم کے تحت ماہانہ قسط 68 ہزار 574 روپے ہو گی اور پانچ سالہ پلان کیلئے 30 فیصد ایڈوانس دینا ہو گا جبکہ اس سے آپ کی 6 لاکھ 46 ہزار 520 روپے کی بچت ہو گی ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *