اوپن مارکیٹ میں پہلی مرتبہ آٹا سستا جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر مہنگا ہو گیا۔ گندم کی قیمت کم ہونے پر اوپن مارکیٹ میں آٹا کمی ہوئی ہے جبکہ وفاقی حکومت نے یوٹیلیٹی سٹورز پر عام صارفین کیلئے 10 کلو آٹے کے تھیلے کی قیمت میں تین روز قبل 120 روپے اضافہ کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق اوپن مارکیٹ میں آٹے کے 20 کلو گرام کے تھیلے کی قیمت 1700 سے 1800 روپے تک ہے جبکہ یوٹیلیٹی اسٹورز 20 تھیلے کی قیمت 1500 روپے ہے جو اس سے قبل 1380 روپے میں فروخت کیا جارہا تھا۔ چند روز قبل یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن کی جانب سے آٹے کی قیمت میں 120 روپے کا اضافہ کیا گیا تھا۔ تاہم بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت رجسٹرڈ صارفین اب بھی 10 کلو آٹا 648 روپے میں خرید سکتے ہیں۔ اس کی وجہ سے عام صارفین کی جانب سے یوٹیلٹی اسٹورز سے تمام صارفین کے لیے آٹے کی قیمت کم کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے پیغام دیاہمارے مخالفین قوم کے سامنے مزید بے نقاب ہونگے، رؤف حسن
شہریوں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی اسٹورز آٹا مہنگے داموں کیوں فروخت کیا جارہا جبکہ مارکیٹ ریٹ کم ہے۔ انہوں نے نشاندہی کی کہ مارکیٹ میں صاف اور خالص گندم 3500 روپے فی 40 کلو گرام تھیلے میں دستیاب ہے تو یوٹیلٹی اسٹورز پر آٹا زیادہ مہنگا کیوں ہے؟۔
دوسری جانب گندم درآمد سکینڈل میں ملوث عناصر سے متعلق وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر بڑے بڑے فیصلے بھی کر لیے گئے ہیں۔ حکومت نے گندم درآمد اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف فیصلہ کن کارروائی کی ہے جن کی وجہ سے ملک کی گندم مارکیٹ میں بحران پیدا ہوا۔ وزیراعظم شہباز شریف کے حکم پر اسکینڈل کی تحقیقات کے لیے اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی تھی جس کی سفارشات کی منظوری دے دی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: 9مئی واقعات میں جنرل فیض ملوث تھے؟ فیصل واوڈا کا اہم انکشاف
سرکاری ذرائع کے مطابق وزارت نیشنل فوڈ سیکیورٹی کے 4 افسران کو معطل کردیا گیا ہے جن میں سابق سیکریٹری نیشنل فوڈ سیکیورٹی محمد آصف بھی شامل ہیں۔ پلانٹ پروٹیکشن کے سابق ڈائریکٹر جنرل اے ڈی عابد کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔فوڈ سیکیورٹی کمشنر ڈاکٹر وسیم اور ڈائریکٹر سہیل کو بھی معطل کر دیا گیا ہے۔ افسران پر ناقص منصوبہ بندی اور غفلت کا الزام عائد کیا گیا ہے جس کی وجہ سے ملک میں گندم کا بحران پیدا ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: ایران ، صدارتی انتخابات 28 جون کو کرانے کا فیصلہ
گندم امپورٹ اسکینڈل کی وجہ سے ملک میں گندم کی شدید قلت پیدا ہوئی جس کی وجہ سے گندم مارکیٹ میں بحران پیدا ہوا۔ حکومت نے احتساب کو یقینی بنانے اور مستقبل میں اس طرح کے واقعات کی روک تھام کے لئے یہ اقدامات اٹھائے ہیں۔ اسکینڈل میں ملوث افراد کے خلاف فوری کارروائی کرنے پر وزیراعظم شہباز شریف کو سراہا گیا ہے اور گندم بحران سے نمٹنے کے لیے حکومت کی کوششیں جاری ہیں۔

