مہنگائی کا نیا طوفان ، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

مہنگائی کا نیا طوفان ، گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ

ملک بھر میں بڑھتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی مشکلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے، جبکہ روزمرہ استعمال کی بنیادی اشیائے خورونوش کی قیمتیں مسلسل اوپر جا رہی ہیں۔

گھی، کوکنگ آئل، آٹا اور چاول جیسی ضروری اشیاء کی قیمتوں میں حالیہ اضافے نے شہریوں خصوصاً کم اور متوسط آمدنی والے طبقے کو شدید مالی دباؤ میں مبتلا کر دیا ہے۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق درجہ اول گھی اور کوکنگ آئل کی قیمت میں مزید 3 روپے فی کلو اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی کلو اور فی لیٹر قیمت تقریباً 598 روپے تک پہنچ چکی ہے۔

اسی طرح سن فلاور آئل کی قیمت بھی بڑھتے بڑھتے 618 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح پر جا پہنچی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :جائیداد کے دستاویزات کے حصول کیلئے بائیو میٹرک تصدیق لازمی کرنے کا فیصلہ

تاجروں کا کہنا ہے کہ قیمتوں میں بار بار اضافے کی وجہ سے خریداری میں واضح کمی دیکھی جا رہی ہے اور صارفین اب محدود مقدار میں اشیاء خریدنے پر مجبور ہیں۔

ماہرین کے مطابق مہنگائی کی نئی لہر نے گھریلو بجٹ کا توازن بگاڑ کر رکھ دیا ہے اور عام آدمی کے لیے بنیادی ضروریات پوری کرنا دن بہ دن مشکل ہوتا جا رہا ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ اشیائے ضروریہ کی مسلسل بڑھتی قیمتوں نے گھریلو اخراجات میں غیر معمولی اضافہ کر دیا ہے۔،خاص طور پر متوسط اور کم آمدنی والے گھرانوں کے لیے کھانے پینے کی بنیادی اشیاء خریدنا بھی مشکل بنتا جا رہا ہے۔

دوسری جانب آٹے کی قیمتوں میں بھی اضافہ جاری ہے اور گزشتہ ہفتے 10 سے 20 کلو کے تھیلوں کی قیمت میں 120 سے 200 روپے تک اضافہ دیکھا گیا۔

یہ بھی پڑھیں : پنجاب حکومت کا موسم گرما کی تعطیلات کا اعلان

معیاری چاول کی قیمتیں بھی نئی مہنگائی کی لہر کے باعث مسلسل بڑھ رہی ہیں، جس کے نتیجے میں یہ عام صارف کی پہنچ سے دور ہوتے جا رہے ہیں،  مارکیٹ ماہرین کے مطابق درآمدی لاگت، ٹرانسپورٹ اخراجات اور مہنگے ایندھن نے قیمتوں میں اضافے کو مزید تیز کر دیا ہے، جبکہ عوام حکومت سے فوری ریلیف اقدامات کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles