سری لنکن ٹی 20 لیگ پر بھی بدنما داغ کا دھبہ گیا ۔ میچ فکسنگ کے الزام میں دمبولا تھنڈرز کے مالک تمیم رحمان کو گرفتار کر لیا گیا۔
میڈیارپورٹس کے مطابق دمبولا تھنڈرز کے مالک برطانوی بنگلا دیشی شہری ہیں ۔ سری لنکن پولیس نے ابھی تک دمبولا ٹیم کے مالک تمیم رحمان پر لگائے گئے الزامات کی تفصیلات جاری نہیں کیں۔ میڈیارپورٹس کے مطابق لنکا پریمئیر لیگ(ایل پی ایل) کی انتظامیہ نے تمیم رحمان کی گرفتاری کے بعد دمبولا تھنڈرز کی اونر شپ کا معاہدہ بھی منسوخ کر دیا ہے۔
مزید پڑھیں:کپتان بابر اعظم نے ورلڈ کپ سے قبل بڑا بیا ن جاری کردیا
لیگ منتظمین کا موقف دیتے ہوئے کہنا ہےکہ دمبولا تھنڈرز کی اونر شپ ختم کرنا ضروری ہو گیا تھا۔ یہ اقدام لیگ کی ساکھ کو بچانے کے لیے کیا گیا ، منتظمین کا مزید کہنا تھا کہ اگر ٹیم کی نئی اونر شپ نہ ہو ئی تو ٹیم کے معاملات لیگ انتظامیہ خود ہینڈل کرے گی۔ واضح رہے کہ لنکا پریمیئر لیگ کا پلیئرز آکشن گزشتہ روز منعقد ہوا تھا، جس میں دمبولا تھنڈرز نے پلیئرز آکشن میں پاکستان کے افتخار احمد اور حیدر علی کو خریدا تھا۔

