وزیر اعظم شہباز شریف آج 2روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات(یو اے ای) روانہ ہوں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا ہے شہباز شریف کے ہمراہ کابینہ کے اہم وزراء بھی وفد میں ان کے ساتھ جا ئیں گے۔ وزیر اعظم کا عہدہ سنبھالنے کے بعد شہباز شریف کا متحدہ عرب امارات کا یہ پہلا دورہ ہے۔ دورے کے د وران وزیر اعظم شہباز شریف متحدہ عرب امارات کے صدر اور ابوظہبی کے حکمران شیخ محمد بن زاید سے ملاقا ت بھی کریں گے ۔
مزید پڑھیں:پی ٹی آئی نے رئوف حسن پر حملے کی ایف آئی آر مسترد کردی
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں رہنما تجارت اور سرمایہ کاری پر دوطرفہ تعلقات پر خصوصی طور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ وزیراعظم کی دیگر اعلیٰ اماراتی شخصیات اور مالیاتی اداروں کے سربراہان سے بھی ملاقاتیںبھی متوقع ہیں ۔ دفتر خارجہ کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کا دورہ متحدہ عرب امارات سے دوطرفہ تعاون کو مضبوط کرنے کی جانب اہم قدم ہے۔

