وزیر اعلیٰ مریم نوازکی ہولی فیملی ہسپتال آمد،مختلف وارڈز کا دورہ

وزیر اعلیٰ مریم نوازکی ہولی فیملی ہسپتال آمد،مختلف وارڈز کا دورہ

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا ہولی فیملی ہسپتال کادورہ اور مختلف وارڈز کا معائنہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ نے ہولی فیملی ہسپتال کے نیو بلاک کے مزدورں کی کم اجرت کا نوٹس لیتے ہوئے ہدایت دیں کہ مزدورں کو قانون کے مطابق اجرت کی پوری ادائیگی کی جائے ۔ انہوں نے پیڈز ایمرجنسی،مدر اینڈ چائلڈ بلاک اور دیگر وارڈز کا جائزہ بھی لیا، مریضوں سے گفتگو اوران کی بیمار پرسی کی۔ بعض مریضوں نے مریم نواز کو ہسپتال میں درپیش مسائل بارے آگاہ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے تیمار داروں کی جلد صحتیابی کے لیے عائیں بھی کیں۔ وزیر اعلیٰ نے ہسپتال میں مریضوں سے ادویات کی فراہمی اور دستیاب سہولتوں کے حوالے سے پوچھ گچھ کی۔ مریم نواز ہولی فیملی ہسپتال میں زیر علاج مریضوں کے اہل خانہ کے پاس بھی جا کر رک گئیں جو درخت کے سائے میں بیٹھے ہاتھ کے پنکھوں سے ہوا لے رہے تھے ۔ اس کے بعد وزیر اعلیٰ نے بزرگ شہری اور اہل خانہ سے گفتگو کی اور

مریض کے بارے میں دریافت کیا۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مریضوں کے لواحقین کے لئے شیڈ اور پنکھوں کا ہنگامی بنیادوں پر انتظام کیا جائے ۔ مریم نواز نے ایمرجنسی میں زیر علاج مریض بچوں کی عیادت کی اور ایک بچی کے پاس رک گئیں اورخوشگوار موڈ میں اس کے ساتھ باتیں کیں۔ ننھی مریضہ بچی نے وزیر اعلیٰ کے ساتھ ”ہائی فائی“ کیا۔ وزیر اعلیٰ نے ہدایت کی کہ 3سالہ حسنین کے دل میں پیدائشی سوراخ کے علاج کے لیے فوری طور پر اقدامات کیے جائیں ۔ وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر آر آئی سی سے ڈاکٹروں کی ٹیم فوری طور پر ہولی فیملی ہسپتال پہنچ گئی۔ وزیر اعلیٰ کوہولی فیملی ہسپتال کے ری ویمپنگ پراجیکٹ کے بارے میں بریفنگ بھی دی گئی ۔ دریں اثناء وزیر اعلیٰ نے تعمیر و مرمت شدہ بلاک کا تفصیلی جائزہ بھی لیا ۔ ہولی فیملی ہسپتال کے زیر تعمیر نیوبلاک کا جائزہ لیا اورانہوں نے سی اینڈ ڈبلیو کو ہدایت کی کہ 30جون تک نیو بلاک کی تعمیر کاکام پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *