ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی، کالعدم ایکشن کمیٹی اپنی کال آف کرے، ہر طرح سے بات کی جائے گی: وزیر اعظم آزاد کشمیر

ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی، کالعدم ایکشن کمیٹی اپنی کال آف کرے، ہر طرح سے بات کی جائے گی: وزیر اعظم آزاد کشمیر

وزیر اعظم آزاد جموں و کشمیر فیصل ممتاز راٹھور نے کہا ہے کہ ریاست اپنی رٹ ہر صورت قائم کرے گی اور کالعدم ایکشن کمیٹی کو اپنی احتجاجی کال واپس لینا ہوگی اس کے بعد ہی ہر طرح کی بات چیت ممکن ہو سکے گی۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے واضح کیا کہ وہ یہ ہرگز نہیں کہیں گے کہ اس وقت آزاد کشمیر کی صورتحال مکمل طور پر بہتر ہے، بلکہ ریاست اس وقت ایک امتحان سے گزر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مظاہروں کے دوران جن افراد کی جانیں گئیں ان کی کوئی قیمت نہیں ہو سکتی۔ ان کے مطابق ماضی میں جب مذاکرات کے ٹیبل پر بیٹھا گیا تو اس دوران 14 قیمتی انسانی جانیں ضائع ہوئیں، تاہم اس وقت ان کے بیانات کو ایکشن کمیٹی نے نہ سنجیدگی سے سمجھا اور نہ ہی توجہ دی۔

یہ بھی پڑھیں: مظفرآباد سمیت آزادکشمیر بھرمیں کالعدم ایکشن کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد،حالات معمول کےمطابق رواں دواں

فیصل ممتاز راٹھور نے کہا کہ مفاہمتی عمل کے دوران حکومت آزاد کشمیر کے کردار کو شامل کرنے سے خود انکار کیا گیا، اور کالعدم ایکشن کمیٹی نے واضح طور پر کہا کہ وہ آزاد کشمیر حکومت کا کردار نہیں چاہتی اور صرف وفاق سے بات کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ آج جو بھی تنقید ہو رہی ہے وہ آزاد کشمیر حکومت پر کی جا رہی ہے۔

انہوں نے مزید بتایا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بھی کہا ہے کہ حکومت آزاد کشمیر کے ساتھ جو بھی معاہدہ ہوا ہے وہ تمام کام مکمل کر دیے گئے ہیں جبکہ وفاق کی طرف سے باقی رہ جانے والے امور بھی حالیہ بجٹ میں شامل کر لیے گئے ہیں۔

وزیر اعظم آزاد کشمیر نے واضح کیا کہ ریاست اپنی رٹ قائم کرے گی اور فریقین کو اپنی احتجاجی کال واپس لینا ہوگی، جس کے بعد ہر طرح کی بات چیت کی جائے گی۔ تاہم انہوں نے کہا کہ اس طرح کے حالات میں اب مذاکرات ممکن نہیں رہے جب تک پہلے کال آف نہ کیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: کالعدم جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے شرپسند رکن حمید کشمیری اور ساجد اعظم کی شرانگیز آڈیو منظر عام پر آگئی

خواتین اور بچوں کو احتجاجی تحریک کا حصہ بنانے سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جو لوگ بھی کسی تاریخ کا حصہ بنتے ہیں وہ بے قصور ہوتے ہیں، انہیں خواب دکھائے جاتے ہیں اور ان کی مرضی کے مطابق باتیں بتائی جاتی ہیں۔

Related Articles