ایس آئی ایف سی کی بڑی کامیابی، اپریل میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ

ایس آئی ایف سی کی بڑی کامیابی، اپریل میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ

ملکی معیشت کیلئے اچھی خبر، اپریل میں پاکستان میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں بڑا اضافہ ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق اپریل میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں 172فیصد تک اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کی گئی رپورٹ کے مطابق فارن ڈائریکٹ انویسٹمنٹ (ایف ڈی آئی )131اعشاریہ 9ملین ڈالر سے بڑھ کر 358اعشاریہ 84ملین ڈالر تک پہنچ گئی۔ ایف ڈی آئی میں یہ اضافہ گزشتہ مہینے ہوا جو کہ 172فیصد بنتا ہے۔ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری ایس آئی ایف سی کے مینڈیٹ کا حصہ ہے جس کا مقصد ملک میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کی بحالی ہے۔

سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پچھلے 4 سال میں ہونے والی یہ سب سے بڑی غیر ملکی سرمایہ کاری ہے، دوست پڑوسی ملک چین اس سال 177 اعشاریہ 37 ڈالر کی سرمایہ کاری سے ساتھ پہلے نمبر پر ہے، یو اے ای 51 اعشاریہ 93 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ دوسرے اور کینیڈا 51 اعشاریہ 89 ملین ڈالر کی براہ راست سرمایہ کاری کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔ دوسری جانب معاشی ماہرین کا کہنا ہے کہ ایف ڈی آئی میں اضافہ ایس آئی ایف سی کے قیام اور اس کی انتھک کوششوں کا ثمر ہے۔

واضح رہے کہ ایس آئی ایف سی کا فوکس براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری پر ہے جس کا ہدف اگلے پانچ سالوں میں کم از کم 48 ارب ڈالر حاصل کرنا ہے۔ اس کا مقصد دوست ممالک سے انویسٹمنٹ لا کر ملک کی تقدیر بدلنا ہے۔ ایس آئی ایف سی زراعت، انفارمیشن ٹیکنالوجی، انرجی اور کان کنی (منرلز) کے ایسے شعبے ہیں جن میں باہر سے انویسٹمنٹ لانے کی کوشش کر رہی ہے۔ اس کونسل کے قیام کا مقصد یہ بھی ہے کہ بیرونی سرمایہ کاروں کو سرمایہ پاکستان میں لانے کے وقت تمام آپریشنز ون ونڈو کے تحت آسان بنائیں جائیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *