یو اے ای کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

یو اے ای کا پاکستان میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا فیصلہ

پاکستان کی ڈولتی معیشت کو سنبھالنے کے لیے وزیراعظم کے اقدامات کے نتیجے میں سفارتی محاذ پر بڑی کامیابی مل گئی ۔

تفصیلات کے مطابق شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات (یو اے ای )کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان سے ملاقات کی ہے جس میں انہوں نے وزیراعظم کو پوری یقین دہانی کروائی ہے کہ وہ پاکستان میں 10 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کر نے کے لیے تیار ہیں ۔ اور انہوں نے سرمایہ کاری کے لیے عمل درآمد بنانے کا عزم بھی کیا ہے ۔ حکومتی اعلامیے کے مطابق ملاقات میں نائب وزیر اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار، وزیر تجارت جام کمال خان، وزیر دفاع خواجہ محمد آصف اور معاون خصوصی طارق فاطمی بھی وزیر اعظم شہباز شریف کے ہمراہ تھے۔ اس اہم ملاقات میں پاکستان اور متحدہ عرب امارات(یو اے ای) کے مابین سیاسی تعلقات، اقتصادی اور دفاعی شعبوں میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔ وزیر اعظم شہبازشریف نے متحدہ عرب امارات کے ساتھ مختلف شعبوں میں شراکت داری کے عزم کا اعادہ کیا۔ شہباز شریف نے آئی ٹی، قابل تجدید توانائی اور سیاحت کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کا عزم دہرایا اور توانائی، پورٹ آپریشنز،غذائی تحفظ ،

مواصلات، معدنیات، بینکنگ اور مالیاتی سروسز میں یو اے ای کی سرمایہ کاری پر عملدرآمد یقینی بنانے کے عزم کا ظہار کیا۔ اس موقع پر شہباز شریف کا کہنا ہے کہ یو اے ای کے صدر شیخ محمد بن زید کی قیادت میں متحدہ عرب امارات ترقی کی منزلیں طے کر رہا ہے  متحدہ عرب امارات اس وقت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور آرٹیفیشل انٹیلی جنس میں قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے جب کہ اس کے ساتھ ساتھ جدید خطوط پر آئی ٹی انفراسٹرکچر کو استوار کر رہا ہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بطور پاکستانی ہمارے لئے یہ خوش آئند ہے کہ یو اے ای کے ہونہار آئی ٹی پروفیشنلز یہاں موجود ہیں جب کہ اسی طرح پاکستان سے بھی ہونہار پروفیشنلز یہاں موجود ہیں جو معیشت کے مختلف شعبوں کو ڈیجیٹائز کرنے میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی آبادی جس میں اکثریت نوجوانوں کی ہے اس کی وجہ سے پاکستان میں بہت مواقع موجود ہیں، ہماری آبادی کی 60 فیصد اکثریت 15 سے 30 سال کے درمیان ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *