یکم اگست سے پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

یکم اگست سے پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

مہنگائی سے پریشان عوام کیلئے خوشخبری آ گئی، یکم اگست سے پیٹرول کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان ہے۔

یکم اگست سے آئندہ 15 روز کے لیے پٹرول کے نرخ میں 9.07 روپے اور ڈیزل کی قیمت میں 3.73 روپے فی لٹر کمی کا امکان ہے، پٹرول کی قیمتوں میں کمی کی وجہ بین الاقوامی سطح پر تیل کی قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کو بتایا جا رہا ہے۔

اس کے علاوہ ایک اہم وجہ ڈالر کے مقابلے میں روپے کی قدر کی ایڈجسٹمنٹ بھی بتائی جارہی ہے جس کا اثر پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر بھی ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں : ملک بھر کے صارفین کے لیے بجلی کی قیمت میں کمی کا امکان

صنعتی ذرائع کے مطابق پٹرول کی قیمت 272.16 روپے سے کم ہو کر 263.08 روپے فی لٹر اور ڈیزل کی 283.35 روپے سےکم ہو کر 280.62 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔

تاہم مٹی کے تیل (کیروسین) کی قیمت 3.55 روپے اضافے کے ساتھ 181.33 روپے سے بڑھ کر 184.88 روپے فی لٹر ہو جائے گی۔

جبکہ لائٹ ڈیزل کی قیمت 2.33 روپے اضافے کے ساتھ 167.76 روپے سے بڑھ کر 170.09روپے فی لٹر ہو جائے گی۔

وزارت خزانہ اور آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کی جانب سے یکم اگست کی قیمتوں کا باقاعدہ اعلان 31 جولائی کی شب متوقع ہے، تاہم ابتدائی تجزیات کے مطابق حکومت قیمتوں میں کمی کرنے کی پوزیشن میں ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ای وی ای الیکٹرک بائیکس اب بینک الفلاح سے بغیر منافع قسطوں پر دستیاب

واضح رہے کہ پاکستان بین الاقوامی مارکیٹ سے خام تیل درآمد کر کے اسے مقامی ریفائنریوں میں پراسس کر کے ڈیزل اور پیٹرول اور دوسری پیٹرولیم مصنوعات تیار کر کے مقامی ضروریات کو پورا کرتا ہے۔

پاکستان میں ہر مہینے میں دو بار تیل کی مصنوعات کی قیمت پر نظر ثانی کی جاتی ہے اور پندرہ روز میں عالمی سطح پر قیمت پر مقامی ڈیزل و پٹرول کی قیمت پر نظر ثانی کی جاتی ہے۔

editor

Related Articles