رام چرن کے مداح کی حرکت نے جھانوی کپور کو ڈرا دیا

رام چرن کے مداح کی حرکت نے جھانوی کپور کو ڈرا دیا

بالی ووڈ اداکارہ جھانوی کپور اپنی آنے والی تیلگو فلم’ پیڈی‘ کی تشہیری تقریب کے دوران پیش آنے والے ایک غیر متوقع واقعے کے باعث خبروں کی زینت بن گئیں۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق وجے واڑہ میں منعقدہ فلمی تقریب میں اداکار رام چرن، ہدایت کار بوچی بابو سانا اور جھانوی کپور شریک تھے۔ تقریب خوشگوار ماحول میں جاری تھی کہ اسی دوران رام چرن کا ایک مداح سکیورٹی حصار عبور کرتے ہوئے اسٹیج کے قریب پہنچنے کی کوشش کرنے لگا۔

یہ بھی پڑھیں :سلمان خان بمقابلہ ‘کالا ہرن’، نیا تنازع سامنے آگیا

صورتحال کو بھانپتے ہوئے سکیورٹی اہلکار فوری طور پر حرکت میں آئے اور مداح کو قابو کرکے وہاں سے ہٹا دیا۔ اچانک ہونے والی اس کارروائی نے تقریب میں موجود افراد کو چونکا دیا۔

واقعے کے دوران رام چرن کے قریب بیٹھی جھانوی کپور بھی سکیورٹی کے فوری ایکشن سے گھبرا گئیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو میں اداکارہ کے تاثرات واضح طور پر دیکھے جا سکتے ہیں، جس میں وہ چند لمحوں کے لیے خوفزدہ دکھائی دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :عامرخان تیسری مرتبہ دولہا بننے کو تیار، دلہن کون؟

ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مختلف ردعمل سامنے آ رہے ہیں۔ بعض صارفین نے سکیورٹی اہلکاروں کی مستعدی کو سراہا، جبکہ کچھ نے مداح کے ساتھ کیے گئے برتاؤ پر سوالات اٹھائے ہیں۔

واضح رہے کہ جھانوی کپور اور رام چرن پہلی بار فلم’پیڈی‘ میں ایک ساتھ نظر آئیں گے، جس کا شمار رواں سال کی بڑی تیلگو فلموں میں کیا جا رہا ہے۔

editor

Related Articles