میں اس حقیقت سے مطمئن ہوں، ماہرہ خان کا بڑا اعتراف

میں اس حقیقت سے مطمئن ہوں، ماہرہ خان کا بڑا اعتراف

پاکستانی سپر اسٹار ماہرہ خان نے کہا ہے کہ وہ اپنی زندگی کے موجودہ مرحلے سے بھرپور لطف اندوز ہو رہی ہیں اور انہیں اس بات کی کوئی فکر نہیں کہ مستقبل میں ہیروئن کے مرکزی کردار ملنا بند ہو جائیں گے۔

دبئی میں منعقدہ ایک ادبی و ثقافتی تقریب کے دوران خصوصی نشست ’’کہانی سے کردار تک‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے ماہرہ خان نے شہرت، کامیابی اور اپنے فنی سفر پر کھل کر اظہارِ خیال کیا۔

یہ بھی پڑھیں :سلمان خان بمقابلہ ‘کالا ہرن’، نیا تنازع سامنے آگیا

انہوں نے کہا کہ انہیں کامیابی اور مداحوں کی محبت بے حد پسند ہے اور وہ اپنے چاہنے والوں کے ساتھ تعلق کو بہت اہمیت دیتی ہیں، تاہم وہ اس حقیقت سے بھی آگاہ ہیں کہ شہرت اور کامیابی ہمیشہ ایک جیسی نہیں رہتیں۔

یہ بھی پڑھیں :رام چرن کے مداح کی حرکت نے جھانوی کپور کو ڈرا دیا

ماہرہ خان کا کہنا تھا کہ انہیں اس بات کی کوئی پریشانی نہیں کہ ایک وقت ایسا آئے گا جب انہیں ہیروئن کے کردار آفر نہیں ہوں گے۔ ان کے بقول، ’’مجھے محسوس ہوتا ہے کہ وہ وقت شاید زیادہ دور بھی نہیں، لیکن میں اس حقیقت کو خوش دلی سے قبول کرنے کے لیے تیار ہوں۔‘‘

اداکارہ نے مزید کہا کہ زندگی کے ہر مرحلے کی اپنی خوبصورتی ہوتی ہے اور وہ اپنے کیریئر اور ذاتی زندگی کے موجودہ دور سے مکمل طور پر مطمئن ہیں۔

editor

Related Articles