متنازعہ ٹوئٹس کیس: اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع

متنازعہ ٹوئٹس کیس: اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع

سپیشل جج سنٹرل کورٹ اسلام آباد نے تحریك انصاف كے رہنما اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کر دی۔

اعظم سواتی کے خلاف متنازعہ ٹوئٹس پر درج مقدمہ کی سماعت میں پی ٹی آئی رہنما وکلاء علی سہیل خان، مرتضیٰ طوری کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت سپیشل جج سنٹرل ہمایوں دلاور کے رخصت پر ہونے کے باعث نہ ہو سکی۔

بعدازاں اعظم سواتی کی عبوری ضمانت میں 11 جون تک توسیع کر دی گئی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *