بھارتی فضائیہ کی رسوائی کا سلسلہ جاری ، ایک اور طیارہ گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کی رسوائی کا سلسلہ جاری ، ایک اور طیارہ گر کر تباہ

بھارتی فضائیہ کا AN-32 طیارہ ایک بار پھر حادثے کا شکار ہوگیا آسام کے شہر جورہاٹ میں لینڈنگ کے دوران پیش آنے والے اس واقعے نے بھارتی فضائیہ کی کارکردگی اور فضائی سیفٹی پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

حادثہ آسام میں واقع ایئر فورس بیس پر اس وقت پیش آیا جب طیارہ معمول کی لینڈنگ کے دوران رن وے پر اتر رہا تھا۔ اچانک تکنیکی خرابی کے باعث طیارہ قابو سے باہر ہو گیا اور ٹچ ڈاؤن کے فوراً بعد اس میں آگ بھڑک اٹھی۔

واقعے کے بعد بیس پر ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی فائر فائٹنگ اور ریسکیو ٹیمیں فوری طور پر موقع پر پہنچیں اور آگ بجھانے کا عمل شروع کیا گیا۔ بھارتی فضائیہ کے سینئر حکام نے بھی موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایلیٹ کلاس کو جہاز کے بزنس کلاس کے ایک ٹکٹ پر کتنا ریلیف ملے گا؟ تفصیل جاری

دفاعی ترجمان کے مطابق تاحال کسی جانی نقصان یا زخمیوں کی تصدیق نہیں ہو سکی تاہم حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

یہ واقعہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب بھارتی فضائیہ میں طیاروں کے حادثات اور تکنیکی خرابیوں کے بڑھتے ہوئے واقعات پہلے ہی تنقید کی زد میں ہیں۔ ماہرین کے مطابق بار بار پیش آنے والے ایسے حادثات بھارتی ایئر فورس کی آپریشنل تیاری، مینٹیننس سسٹم اور سیفٹی پروٹوکول پر سوالیہ نشان ہیں۔

دفاعی حلقوں میں یہ تاثر بھی مضبوط ہو رہا ہے کہ مسلسل حادثات نے بھارتی فضائیہ کی ساکھ کو متاثر کیا ہے اور عالمی سطح پر اس کی کارکردگی پر تنقید میں اضافہ ہوا ہے۔ مبصرین کا کہنا ہے کہ اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو بھارتی فضائیہ کی پیشہ ورانہ ساکھ مزید متاثر ہو سکتی ہے۔

editor

Related Articles