پاکستان کا وہ شہر جہاں روٹی 60 روپے تک کی فروخت ہونے لگی

پاکستان کا وہ شہر جہاں روٹی 60  روپے تک کی فروخت ہونے لگی

پنجاب میں آٹے اور روٹی کی قیمت میں کمی آئی ہے لیکن بلوچستان میں روٹی کی قیمت میں دو سے تین گنا اضافہ ہوا ہے۔

بلوچستان کے شہر چمن میں روٹی 40 سے 60 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ حکومت مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرے۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان میں خاص طور پر چمن شہر میں روٹی کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جہاں یہ 40-60 روپے میں فروخت ہو رہی ہے۔ شہری حکومت پر زور دے رہے ہیں کہ وہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے اقدامات کرے۔

یہ بھی پڑھیں: موبائل پر کھولا جانیوالا ایک ’’لنک‘‘ جو آپ کا بینک اکاؤنٹ خالی کر سکتا ہے

دوسری جانب وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے روٹی کی قیمت میں مزید کمی کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 100 گرام روٹی اب 12 سے 14 روپے میں دستیاب ہوگی۔پنجاب حکومت نے آٹے کی قیمتوں میں حالیہ کمی کا فائدہ عوام تک پہنچانے کے لیے روٹی کی قیمت میں کمی کردی ہے۔ ایک سادہ روٹی کی نئ قیمت 14 روپے مقرر کی گئی ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے نوٹیفکیشن کے ذریعے روٹی کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا جس میں مختلف شہروں کے لیے نئی قیمتیں 12 روپے سے 14 روپے تک مقرر کی گئی ہیں۔ نئی قیمتوں کا اطلاق ہو گیا ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: معروف پاکستانی اداکارہ صبور علی کو دبئی کا گولڈن ویزا مل گیا

اپنے پیغام میں وزیراعلیٰ نے لکھا کہ روٹی کی قیمت میں مزید کمی کی گئی ہے لیکن بدقسمتی سے پچھلی حکومت کے غلط فیصلوں نے غریبوں کے لیے روٹی ناقابل برداشت بنا دی تھی۔

دوسری جانب صوبائی دارالحکومت پشاور میں ڈپٹی کمشنر کی جانب سے بریڈ، بسکٹ اور سموسے کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ہے ، جس کے مطابق مطابق بڑی ڈبل روٹی کی قیمت دو سو 20 روپے سے 2 سو روپے ، بسکٹ 100 روپے کی کمی کے بعد 7 سو سے کم ہو کر 6 سو روپے جبکہ سموسے کی قیمت 30 روپے سے کم کر کے 20 روپے کر دی گئی، اعلامیہ کے مطابق مطلع کردہ نرخوں کو فوری طور پر لاگو کیا جائے گا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *