ایلون مسک کی ایک اور کامیابی، اسپیس ایکس نے ریکارڈ قائم کر دیا

ایلون مسک کی ایک اور کامیابی، اسپیس ایکس نے ریکارڈ قائم کر دیا

ایلون مسک کی خلائی کمپنی اسپیس ایکس نے امریکی کاروباری تاریخ میں ایک نیا سنگ میل عبور کرتے ہوئے سب سے بڑے ابتدائی عوامی حصص فروخت (آئی پی او) کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسپیس ایکس نے اسٹاک مارکیٹ میں رجسٹریشن کے بعد سرمایہ کاروں سے غیر معمولی دلچسپی حاصل کی اور ابتدائی مرحلے میں ہی 75 ارب ڈالر سے زائد سرمایہ اکٹھا کر لیا۔ کمپنی کے ایک شیئر کی قیمت 135 ڈالر مقرر کی گئی، جس کے بعد اسپیس ایکس کی مجموعی مارکیٹ مالیت تقریباً 1.77 ٹریلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

یہ بھی پڑھیں:اسپیس ایکس کے حریف بلیو اوریجن کو بڑا نقصاناساٹا

اس شاندار آغاز کے ساتھ اسپیس ایکس امریکی اسٹاک مارکیٹ نیسڈیک میں پہلے ہی روز امریکا کی ساتویں بڑی کمپنی بن گئی۔ کمپنی کی مالیت نے کئی بڑی اور معروف ٹیکنالوجی کمپنیوں کو پیچھے چھوڑ دیا، جبکہ ایلون مسک کی الیکٹرک گاڑیاں بنانے والی کمپنی ٹیسلا بھی اس فہرست میں اسپیس ایکس سے نیچے چلی گئی۔

یہ بھی پڑھیں :ایلون مسک کا نیا خلائی منصوبہ، اے آئی ڈیٹا سینٹرز خلا میں منتقل

اسپیس ایکس گزشتہ چند برسوں کے دوران عالمی خلائی صنعت میں ایک نمایاں قوت کے طور پر ابھری ہے۔ کمپنی نے دوبارہ استعمال ہونے والے راکٹ متعارف کرا کے خلائی سفر کے اخراجات میں نمایاں کمی کی اور نجی خلائی شعبے میں نئی راہیں کھولیں۔

ایلون مسک اس وقت دنیا کے امیر ترین کاروباری شخصیات میں شمار ہوتے ہیں اور ان کی کمپنیوں ٹیسلا، اسپیس ایکس، اسٹارلنک اور دیگر منصوبوں کو مستقبل کی ٹیکنالوجی کا اہم حصہ تصور کیا جاتا ہے۔

editor

Related Articles