ہانیہ عامر كی بھارتی گلوكار بادشاہ سے دوستی ، اداكارہ نے خاموشی توڑدی

ہانیہ عامر كی بھارتی گلوكار بادشاہ سے دوستی ، اداكارہ نے خاموشی توڑدی

پاكستان كی معروف اداكارہ ہانیہ عامر نے بھارتی گلوکار اور ریپر بادشاہ سے دوستی سے متعلق پہلی بار لب کشائی كی ہے۔

پاکستانی شوخ و چنچل اداکارہ ہانیہ عامر اور بھارتی گلوکار اور ریپر آدتیہ پرتیک سنگھ سسودیا عرف بادشاہ کی دوستی کے چرچے دونوں ہی ممالک میں خوب ہوتے ہیں، پھر چاہے دبئی میں سیر سپاٹے کی تصاویر ہوں یا پھر بادشاہ کا ہانیہ کے لیے خاص کنسرٹ منعقد کرنا یا پھر اداکارہ کو ذہنی تناؤ سے نجات دلانے کی خاطر چندی گڑھ سے دبئی پہنچنا، ہر موقع مداحوں کی توجہ حاصل کرلیتا ہے۔

دونوں ممالک کے فنکاروں پر پابندی بھی عائد ہے کہ وہ حریف ممالک کے پروجیکٹس میں کام نہیں کرسکتے، پھر ایسے میں ان دونوں کی اتنی گہری دوستی کیسے پروان چڑھی، یہی سوال ان کے مداحوں کے ذہن میں اُٹھتا ہے۔

حال ہی میں ہانیہ عامر كے ایك انٹرویو کے مختلف مختصر ویڈیو کلپس سوشل میڈیا کی زینت بنے ہوئے ہیں جس میں انہوں نے اپنے اور بھارتی گلوكار بادشاہ كے ساتھ دوستی پر پہلی بار كھل كربات كی ۔

انٹرویومیں ہانیہ نے بتایا كہ ان كی ایك ریل پر بادشاہ كے كمنٹ سے ان كی بات چیت ہوئی اور پھر یہ دوستی بڑھ گئی، انڈین ریپر اور گلوکار بادشاہ کے ساتھ تعلقات کے حوالے سے ان كا كہنا تھا کہ شادی شدہ نہ ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف افواہیں پھیلائی جاتی ہیں، میں کبھی کبھی سوچتی ہوں کہ میرا واحد مسئلہ یہ ہے کہ میں شادی شدہ نہیں ہوں، اگر میں ہوتی تو میں بہت سی افواہوں سے دور ہوتی۔

ہانیہ عامر کا مزید کہنا تھا کہ وہ اور بادشاہ اچھے دوست ہیں اور اگر وہ کبھی سوشل میڈیا پر کچھ زیادہ پوسٹ نہیں کرتیں تو بادشاہ معلوم کرتے ہیں کہ کیا ہوا ہے۔

ہانیہ عامر نیٹ فلکس سیریز ’جو بچے ہیں سنگ سمیٹ لو‘ میں جلوہ گر ہونگی ، اس سیریز میں فواد خان، ماہرہ خان، صنم سعید اور احد رضا میر بھی ہوں گے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *