بھارتی کرکٹر اور اداکارہ کے درمیان طلاق ہو گئی

بھارتی کرکٹر اور اداکارہ  کے درمیان طلاق ہو گئی

بالی ووڈ اداکارہ نتاشا اور بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا کی طلاق کی تصدیق ہوگئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق نتاشا اور ہاردک پانڈیا نے طلاق لے لی ہے جس کے نتیجے میں نتاشا ہاردک کی 70 فیصد جائیداد کی مالک بن جائیں گی۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ طلاق کا فیصلہ ہاردک پانڈیا نے کیا تھا جو اپنی بیوی نتاشا سے الگ ہونا چاہتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہانیہ عامر كی بھارتی گلوكار بادشاہ سے دوستی ، اداكارہ نے خاموشی توڑدی

بھارتی میڈیا کی جانب سے دعوی کیا گیا ہے کہ بھارتی کرکٹر ہاردک پانڈیا اور ان کی اہلیہ اداکارہ نتاشا کے درمیان طلاق ہو گئی ہے۔ تاہم ابھی تک ان کی طلاق کی وجہ سامنے نہیں آسکی ہے۔ واضح رہے کہ ہاردک پانڈیا نے مئی 2020 میں ممبئی کی ایک عدالت میں نتاشا سے شادی کی تھی اور اس جوڑے کا ایک بیٹا بھی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *