ماچس کی ڈبیا جتنا جنریٹر، مستقبل کی توانائی کا نیا حل

ماچس کی ڈبیا جتنا جنریٹر، مستقبل کی توانائی کا نیا حل

جاپان کے سائنسدانوں نے ایک ایسا چھوٹا جنریٹر تیار کر لیا ہے جو اردگرد موجود ہوا کی نمی سے بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ ماہرین کی تیار کردہ ڈیوائس ماچس کی ڈبیا جتنی چھوٹی ہے اور اسے بجلی بنانے کے لیے نہ سورج کی روشنی، نہ ہوا، نہ ایندھن اور نہ ہی بیرونی چارجنگ کی ضرورت ہوتی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اوساکا یونیورسٹی کے ریسرچر نے اس جنریٹر کی تیاری میں ایک خاص پولیمر مواد استعمال کیا ہے، جو ہوا میں موجود پانی کے بخارات کو جذب کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :فیس بک اور انسٹاگرام کی سروس دنیا بھر میں متاثر

جب اس مواد کے اندر آئنز حرکت کرتے ہیں تو اس اندرونی عمل کو بجلی کے مستحکم کرنٹ میں تبدیل کیا جا سکتا ہے۔تحقیق کے مطابق یہ ڈیوائس مسلسل توانائی پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، حتیٰ کہ بند کمروں میں بھی جہاں سورج کی روشنی یا ہوا سے بجلی پیدا کرنے کے روایتی ذرائع مؤثر نہیں ہوتے۔

سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ مستقبل میں یہ ٹیکنالوجی چھوٹے آلات، ریموٹ سینسرز، طبی آلات اور کم توانائی استعمال کرنے والی الیکٹرانکس کو چلانے میں مددگار ثابت ہو سکتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :میٹا کا بڑا اقدام، مصنوعی ذہانت سےجنگی ہیلمٹ تیار

چونکہ ہوا میں نمی دنیا کے بیشتر حصوں میں قدرتی طور پر موجود ہوتی ہے، اس لیے ماہرین کا خیال ہے کہ یہ ٹیکنالوجی مستقبل میں روزمرہ استعمال کے لیے ایک نئے اور آسان توانائی کے ذریعے کے طور پر سامنے آ سکتی ہے۔

ماہرین کے مطابق ایسے علاقوں میں جہاں بجلی کی فراہمی محدود ہے، ماحول میں موجود توانائی کو استعمال کرنے والی یہ ٹیکنالوجی چھوٹے پیمانے پر قابلِ اعتماد بجلی فراہم کرنے کا نیا راستہ کھول سکتی ہے۔یہ پیشرفت اس بات کی مثال ہے کہ عام ہوا میں بھی توانائی موجود ہے، جسے جدید سائنس کے ذریعے استعمال میں لایا جا سکتا ہے۔

editor

Related Articles