شکیرا اور ورلڈ کپ کا انوکھا رشتہ، واکا واکا سے 2026 تک جذباتی سفر

شکیرا اور ورلڈ کپ کا انوکھا رشتہ، واکا واکا سے 2026 تک جذباتی سفر

کولمبیا کی عالمی شہرت یافتہ گلوکارہ شکیرا کا نام آتے ہی فٹبال شائقین کے ذہنوں میں 2010 ورلڈ کپ کا مشہور گانا “واکا واکا” تازہ ہو جاتا ہے، مگر شکیرا کے مطابق فیفا ورلڈ کپ نے ان کی زندگی پر گہرا اور ذاتی اثر بھی ڈالا ہے۔

ورلڈ کپ 2026 کے موقع پر جاری ایک ویڈیو پیغام میں شکیرا نے کہا کہ فٹبال کے ساتھ ان کا تعلق وقت کے ساتھ کمزور نہیں ہوا بلکہ مزید مضبوط ہوا ہے۔ان کے مطابق یہ سفر 2006 کے ورلڈ کپ سے شروع ہوا جب انہوں نے امریکی ریپر وائکلف جین کے ساتھ پرفارم کیا، مگر اصل تبدیلی 2010 کے ورلڈ کپ نے لائی۔

یہ بھی پڑھیں :رجب بٹ کی ویڈیو شیئر ہونے کے بعد عاصم اظہر نے کیا کہا؟

شکیرا نے انکشاف کیا کہ جنوبی افریقہ میں ہونے والے اسی ایونٹ کے دوران ان کی ملاقات ہسپانوی فٹبالر جیرارڈ پیکے سے ہوئی، جو بعد میں ان کے بچوں کے والد بنے۔گلوکارہ کے مطابق وہ اپنے بچوں کو ’’واکا کڈز‘‘کہتی ہیں کیونکہ ان کے خیال میں ان کی زندگی کی کہانی بھی کسی نہ کسی طرح اس گانے اور ورلڈ کپ سے جڑی ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :ارجن رام پال نے زندگی کے سب سے کٹھن دور کی تفصیل بیان کر دی

شکیرا نے 2014 ورلڈ کپ کو بھی یاد کیا جب وہ دوسرے بچے کی ماں بننے والی تھیں اور اسٹیج پر پرفارمنس کے دوران مداحوں نے ان کی صورتحال کا اندازہ لگا لیا تھا۔ورلڈ کپ 2026 میں بھی شکیرا ایک بار پھر مرکزی تقریبات کا حصہ بنیں، جہاں میکسیکو سٹی کے ازٹیکا اسٹیڈیم میں انہوں نے نائجیریا کے گلوکار برنا بوائے کے ساتھ’’دائی دائی‘‘ پیش کیا۔

ماہرین کے مطابق شکیرا کی عالمی مقبولیت اور فٹبال سے جذباتی وابستگی نے انہیں فیفا کی بڑی تقریبات کا مستقل حصہ بنا دیا ہے، جبکہ ’’واکا واکا‘‘ آج بھی ورلڈ کپ کی تاریخ کے سب سے یادگار گانوں میں شمار ہوتا ہے۔دو دہائیوں پر پھیلا یہ سفر اس بات کی مثال ہے کہ موسیقی اور کھیل مل کر عالمی سطح پر کس طرح ایک مضبوط ثقافتی رشتہ بنا سکتے ہیں۔

editor

Related Articles