بیجنگ میں آج بی ایم ڈبلیو اپنی مقبول ترین پرتعیش سیڈان بی ایم ڈبلیو 7 سیریز کو نئے انداز میں پیش کر رہا ہے، اگرچہ یہ ایک مکمل ‘ری ڈیزائن’ نہیں ہے، لیکن اس میں کی گئی تبدیلیاں اسے ٹیکنالوجی کے اعتبار سے مستقبل کی بہترین گاڑی بناتی ہیں۔
یہ اپڈیٹ دراصل اسی ماڈل کا جدید فیس لفٹ ورژن ہے، جس میں ڈیزائن کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل فیچرز پر خاص توجہ دی گئی ہے۔
ڈیزائن میں بڑی تبدیلیاں
اس نئی سیریز میں ڈیزائن اور ٹیکنالوجی دونوں میں بڑی تبدیلیاں کی گئی ہیں۔
بڑی گرِل اور اسپلٹ ہیڈ لائٹس اسے زیادہ جدید اور باوقارنظارہ دیتی ہیں ، مجودہ ہوریزونٹل ہیڈلائٹس کی جگہ اب عمودی اسٹیکڈ لائٹس دی گئی ہیں، جو گاڑی کو زیادہ جدید اور دلفریب دکھاتی ہیں ، اس کے ساتھ ایل ای ڈی اور ممکنہ طور پر میٹرکس لائٹننگ ٹیکنالوجی بھی شامل کی گئی ہے، جو رات کے وقت بہتر حد نگاہ فراہم کرتی ہے۔
گرل کے ڈیزائن کو مزید اسپورٹی بنایا گیا ہے جس میں نئی افقی لکیریں شامل ہیں۔ بی ایم ڈبلیواب مزید نمایاں ہو گئی ہے، جو رات کے وقت ایک الگ پہچان بناتی ہے۔
گاڑی کے اندر روایتی آئی ڈرائیو روٹری کنٹرولر کو ختم کر کے مکمل طور پر ٹچ اسکرین سسٹم متعارف کروایا گیا ہے، جو بی ایم ڈبلیو آئی ڈرائیو کے جدید ورژن پر کام کرتا ہے۔
مزید یہ کہ جازب نظر لائٹینگ اورخوبصورت ڈسپلے مسافروں کے لیے بڑی 31 انچ کی تھیٹر سکرین جیسی سہولیات اسے ایک چلتا پھرتا لگژری لاؤنج بنا دیتی ہیں اور پیچھے بیٹھنے والوں کو سینما جیسا تجربہ فراہم کرتی ہے۔
نئی 7 سیریز میں پیٹرول، پلگ اِن ہائبرڈ اور الیکٹرک پاور ٹرینز دی گئی ہیں، جو بہتر کارکردگی اور ایندھن کی بچت فراہم کرتی ہیں۔ جس سے مختلف صارفین اپنی ضرورت کے مطابق انتخاب کر سکیں گے۔
BMW نے Rimac Automobil ساتھ مل کر ایک نیا ہائی وولٹیج بیٹری پیک تیار کیا ہے، جو الیکٹرک کار ٹیکنالوجی میں ایک بڑا قدم سمجھا جا رہا ہے۔
یہ نئی بیٹری نہ صرف زیادہ رینج فراہم کرے گی بلکہ اس کی چارجنگ کی رفتار بھی پہلے سے کہیں زیادہ تیز ہوگی، جس سے لمبے سفر مزید آسان ہو جائیں گے۔
نئی سیریز میں advanced driver assistance systems (ADAS) بھی شامل کیے گئے ہیں، جیسے خودکار رفتار برقرار رکھنے اور فاصلے کو ایڈجسٹ کرنے والا نظام ، لین اسسٹنٹ، خودکار پارکنگ فیچرز، بعض مارکیٹس میں ہینڈزفری ڈرائیونگ کے محدود فیچرز بھی دستیاب ہوں گے ، جو مستقبل کی خودکار ڈرائیونگ کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔
پاکستان میں BMW کے مجاز ڈیلر دیوان ڈیلرز کے ذریعے 7 سیریز (740Li) پہلے ہی مارکیٹ میں موجود ہے، جہاں اس کا مقابلہ Mercedes-Benz S-Class سے ہے۔ نئی فیس لفٹ آنے کے بعد توقع ہے کہ یہ مقابلہ مزید دلچسپ ہو جائے گا۔
نئی سیریز محض ایک اپڈیٹ نہیں بلکہ ٹیکنالوجی، کمفرٹ اور پرفارمنس کا ایک مکمل پیکج ہے، خاص طور پر i7 کے جدید بیٹری سسٹم اور ڈیجیٹل انٹیریئر اسے مستقبل کی لگژری گاڑیوں کی صف میں نمایاں مقام دیتے ہیں۔