وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بڑی خوشخبری دے دی

وزیر اعظم نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی بڑی خوشخبری دے دی

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں کمی کا فائدہ براہ راست عوام کو منتقل کیا جائے گا اور حکومت آج پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کرے گی۔

قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ آج سے 3 مہینے پہلے جنگ چھڑنے پر تیل کی قیمتوں کو آگ لگ گئی لیکن جنگ بندی کے بعد اب تیل کی قیمتیں تیزی سے نیچے آرہی ہیں، یقیناً اس میں مزید کمی آئے گی

  جنگ بندی سے اب خطے میں معاشی خوشحالی آئے گی تیل کی قیمتیں نیچے آرہی ہیں اور اب وہ سیاہ رات ختم ہونے کو ہے اس وقت ہمارے وسائل محدود تھے آج تیل اور پیٹرول کی ہفتہ وار قیمتوں کا اعلان کرنا ہے آج اس میں خاطر خواہ کمی کا اعلان کیاجائےگا۔

وزیراعظم کا کہنا تھا کہ چند ماہ قبل خطے میں جنگی صورتحال پیدا ہونے کے باعث عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ ہوا تھا تاہم جنگ بندی کے بعد صورتحال بہتر ہوئی اور عالمی منڈی میں خام تیل کے نرخ مسلسل نیچے آ رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی سے معاشی سرگرمیوں کو بھی فروغ ملے گا اور خطے میں معاشی خوشحالی کے نئے امکانات پیدا ہوں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مشکل حالات کے بعد اب بہتری کا سفر شروع ہو رہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت نے بجلی بلوں پر بڑی پیچیدگی ختم کر دی

شہباز شریف نے مزید کہا کہ قومی وحدت کے لیے ہم ایک ہیں اور ایک رہیں گے، نائب وزیراعظم کا بھی شکریہ ادا کرنا چاہتا ہوں کہ انہوں نے بھی بھرپور حصہ ڈالا، وزیرداخلہ محسن نقوی نے ایران کے حوالے سے اپنا پورا کردار ادا کیا، قائد حزب اختلاف کا بھی شکریہ اداکرنا چاہتا ہوں

انہوں نے کہا کہ اس کامیابی میں سب سے زیادہ کلیدی کردار فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا ہے ہمیں کریڈٹ لینےکا کوئی شوق نہیں بلکہ قوم کوکریڈٹ دلوانے کا جوش و جذبہ ذہنوں پر سوار تھا۔

وزیراعظم نے بتایا کہ 3 اور 4 جولائی کو سپریم لیڈرعلی خامنہ ای کی آخری رسومات ادا کی جائیں گی ایران کے صدر نے ہمیں اس میں شرکت کی دعوت دی، میں نے کہا کہ یہ ہمارا فرض ہے اور پاکستان کا وفد وہاں موجود ہوگا ہم دو ایسے بھائی ہیں جو آئندہ آنے والے وقتوں میں انتہائی قربت کے ساتھ تعاون کریں گے۔

حکومتی اعلان کے بعد عوام کی نظریں اب پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں پر مرکوز ہیں، جبکہ شہریوں کو امید ہے کہ کمی کی صورت میں مہنگائی کے دباؤ میں بھی کچھ کمی آئے گی۔

editor

Related Articles