آئی پی ایل ،کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تیسری مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

آئی پی ایل ،کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے تیسری مرتبہ ٹائٹل جیت لیا

کولکتہ نائٹ رائیڈرز نے آئی پی ایل 2024 کا ٹائٹل تیسری بار اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کےچنئی میں کھیلے گئے انڈین پریمیئر لیگ 2024 کے فائنل میچ میں سن رائزرز حیدرآباد نےٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ ٹیم کے لیے اچھا ثابت نہیں ہوا اورپوری ٹیم 18.3 اوورز میں صرف 113 رنز پر ڈھیر ہو گئی۔ یہ ٹورنامنٹ کی 17 سالہ تاریخ میں پہلی اننگز کا سب سے کم ترین اسکور تھا۔ جوابی اننگ میں کولکتہ نائٹ رائڈرز نے 114 رنز کا ہدف 10.3 اوورز میں 2وکٹیں کھو کر حاصل کیا ۔

مزید پڑھیں:ٹی20 ورلڈ کپ: پاک بھارت ٹاکرے کیلئے پنڈی سٹیڈیم میں فین پارک بنایا جائے گا

کے آر کی جانب سے وینکاتش اییر نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور صرف 24 بالوں پر اپنی نصف سنچری اسکور کرنے میں کامیاب رہے اور 52 رنز کے ساتھ ناٹ آؤ ٹ رہے۔ واضح رہے کہ کولکتہ نائٹ رائیڈرز تیسری مرتبہ آئی پی ایل کی ٹرافی اٹھانے میں کامیاب ہوئی ہے، اس سے قبل کے کے آر 2012 اور 2014 میں گوتم گمبھیر کی کپتانی میں آئی پی ایل کے فائنل جیتنے میں کامیاب ہو چکی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *