2نوسربازغیرملکی خاتون سے نقدی چھین کر فرار

2نوسربازغیرملکی خاتون سے نقدی چھین کر فرار

وفاقی دارالحکومت بھی چوروں کے نرغے میں ۔ دو نوسربازوں نے غیر ملکی خاتون سےنقدی لوٹ لی۔

تفصیلات کے مطابق ایف سیکس مرکز سپر مارکیٹ میں غیر ملکی پولینڈ نیشنل خاتون کے ساتھ نوسربازی کی واردات ہوئی جہاں دو افراد جعلی پولیس افسر بن کر آئے اور چیکنگ کے بہانے پولینڈ کی خاتون شہری کو روکااور اس کے تلاشی کے دوران اس کے پرس سے 500پاؤنڈ اور کچھ یوروز چھین کر موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے ۔ ذرائع کے مطابق دونوں نوسربازوں نے پولیس وردی میں ملبوش نہیں تھے، تھانہ کوہسار پولیس نے موقع پر پہنچ کر واقعے کی تفتیش شروع کردی۔ ملزمان کی گرفتاری کے لیے ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *