اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کی ٹریل 5 پر 15 سالہ طالب علم طحہٰ ایک کھائی میں مردہ حالت میں پایا گیا۔
تفصیلات کے مطابق ہفتہ 25 مئی طحہ اپنے دوستوں کے ساتھ ٹریل 5 پر پیدل سفر کے دوران لاپتہ ہو گیا تھا۔ اسلام آباد پولیس کی جانب سے تھانہ سیکریٹریٹ میں اغوا کا مقدمہ درج ہونے کے بعد سرچ آپریشن شروع کیا گیا۔ محکمہ جنگلات و ماحولیات کے عہدیداروں کو پیر کی صبح طحہ کی لاش ایک کھائی سے ملی۔
یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد مارگلہ ہلز میں آگ لگ گئی
ابتدائی رپورٹ کے مطابق طحہ کھائی میں پھسل کر گر گیا تھا اور زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ تاہم موت کی اصل وجہ کا تعین پوسٹ مارٹم رپورٹ جاری ہونے کے بعد پتہ چلے گا۔پولیس مختلف زاویوں سے معاملے کی جانچ کر رہی ہے، اور تمام پہلوؤں کا احاطہ کرنے کے لئے پوسٹ مارٹم کیا جائے گا۔