مارکیٹوں کے بند ہونے اور کھلنے کے اوقات کب تبدیل ہوں گے؟ بڑی خبر آ گئی

مارکیٹوں کے بند ہونے اور کھلنے کے اوقات کب تبدیل ہوں گے؟ بڑی خبر آ گئی

وفاقی حکومت نے فیول بچت اور کفایت شعاری کے تحت نافذ کیے گئے متعدد اقدامات واپس لے لیے ہیں تاہم مارکیٹوں اور کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار سے متعلق پابندیوں میں تاحال کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدگی کے دوران توانائی کے ممکنہ بحران کے پیش نظر سرکاری شعبے میں متعدد ہنگامی اقدامات نافذ کیے تھے جن میں اضافی تعطیل، ورک فرام ہوم اور سرکاری گاڑیوں کے ایندھن کے استعمال میں کمی شامل تھی۔ اب ان اقدامات کو ختم کرتے ہوئے معمول کے دفتری اوقات اور پانچ روزہ ورکنگ ویک بحال کر دی گئی ہے۔

تاہم مارکیٹوں، شاپنگ سینٹرز اور دیگر کاروباری مراکز کے اوقاتِ کار سے متعلق جاری پابندیاں بدستور برقرار ہیں۔ حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ اس معاملے پر فوری طور پر کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا کیونکہ مارکیٹوں کے اوقاتِ کار کا معاملہ صوبائی حکومتوں سے بھی جڑا ہوا ہے اس لیے مارکیٹوں کی بندش اور کھلنے کے اوقات کار فیصلہ صوبائی حکومت سے مشاورت کے بعد کیا جائیگا اس حوالے سے ممکنہ طور پر چند ہفتے لگ سکتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:فیس بک سے ڈالر کمانا آسان ، صرف 28 دن میں 3 لاکھ ویوز، طریقہ جانیے

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے اس حوالے سے صوبوں کے ساتھ مشاورت کا فیصلہ کیا ہے تاکہ توانائی کی صورتحال کاروباری ضروریات اور عوامی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے متفقہ لائحہ عمل اختیار کیا جا سکے۔ مشاورت کے عمل میں صوبائی حکومتوں کی تجاویز اور توانائی سے متعلق اداروں کی سفارشات کا بھی جائزہ لیا جائے گا۔

حکومتی حلقوں کا کہنا ہے کہ صوبوں سے مشاورت مکمل ہونے کے بعد مارکیٹوں کے اوقاتِ کار سے متعلق پابندیوں میں نرمی یا ان کے خاتمے کے بارے میں حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔ اس وقت تک ملک بھر میں نافذ العمل اوقاتِ کار کے موجودہ قواعد برقرار رہیں گے۔

واضح رہے کہ تاجر تنظیمیں مارکیٹوں کے اوقاتِ کار پر عائد پابندیوں کے خاتمے کا مطالبہ کر رہی ہیں اور ان کا مؤقف ہے کہ توانائی کی صورتحال میں بہتری کے بعد کاروباری سرگرمیوں کو معمول کے مطابق چلانے کی اجازت دی جانی چاہیے۔

editor

Related Articles