پاکستان کا دوسرا جدید موصلاتی سیٹلائٹ ایم ایم ون خلا میں جانے کیلئے تیار

پاکستان کا دوسرا جدید موصلاتی سیٹلائٹ  ایم ایم ون خلا میں جانے کیلئے تیار

پاکستان کا نیا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون 30 مئی کو لانچ کیا جائے گا۔

پاکستان کا نیا مواصلاتی سیٹلائٹ پاک سیٹ ایم ایم ون 30 مئی 2024کو چین کے شی چانگ سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے لانچ کیا جائے گا۔ اسپیس اینڈ اپر ایٹموسفیئر ریسرچ کمیشن (سپارکو) کے مطابق یہ سیٹلائٹ ملک کے دور دراز علاقوں میں تیز رفتار کنیکٹیویٹی اور براڈ بینڈ سروسز فراہم کرے گا۔
یہ سخت موسمی حالات میں بھی مستحکم کنیکٹوٹی فراہم کرے گا۔ اس سیٹلائٹ کی عمر 15 سال ہے ۔

یہ بھی پڑھیں: خیبر پختونخوا حکومت کو شدید مالی بحران کا سامنا، 600سے زائد ترقیاتی منصوبے ختم

خیال رہے کہ پاکستان کا پہلا خلائی مشن آئی کیو بی ای-1 3 مئی 2024 کو دوپہر 2 بج کر 18 منٹ پر چین میں ہینان خلائی لانچ سائٹ سے لانچ کیا گیا تھا۔ پاکستانی ماہرین کی ایک ٹیم لانچ سائٹ پر موجود تھی۔ لانچ سائٹ پر پاکستان کا قومی ترانہ بجایا گیا اور ہال “تکبیر” کے نعرے سے گونج اٹھا۔ انسٹی ٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید نے کہا کہ آئی کیو بی ون کو چین اور سپارکو کے تعاون سے ڈیزائن اور تیار کیا گیا ۔

سیٹلائٹ سے لی گئی تصاویر کو تحقیقی مقاصد کے لیے استعمال کیا جائے گا۔ اپنے کامیاب لانچ کے بعد آئی کیو بی ای-1 نے چاند کے مدار سے اپنی پہلی تصویر بھیجی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *