عالمی سطع پر پاکستان کا مقام بلند ہونے کی دو بنیادی وجوہات، بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سوہنی کا اعتراف

عالمی سطع پر پاکستان کا مقام بلند ہونے کی دو بنیادی وجوہات، بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سوہنی کا اعتراف

بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سوہنی نے اعتراف کیا ہے کہ عالمی سطع پر پاکستان کا مقام بلند ہونے کی دو بنیادی وجوہات میں پہلی بھارت کے خلاف حالیہ چار روزہ کاروائیوں میں پاکستانی فوج کی عسکری برتری اور چین کی پاکستان کے لیئے بھر پور سپورٹ ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین سوہنی نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کو عالمی سطع پر بھر پور پزیرائی حاصل ہو ئی ہے اور حالیہ دنوں میں دنیا بھرمیں پاکستان کو بڑا مقام حاصل ہوا ہے۔انہوں نے واضح کیا کہ دنیا کے دارالحکومتوں میں پاکستان کا مقام بلند ہونے کی دو بڑی وجوہات میں پہلی؛ حالیہ پاکستان اور بھارت کے مابین چار روزہ کارروائیوں کے بعد پاکستانی فوج ایک ہم پلہ اور مؤثر عسکری قوت کے طور پر ابھری، جو بھارتی فوج کے برابر کھڑی نظر آئی اور بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتی ہے۔

مزید پڑھیں: اسرائیل ایک بدمعاش ریاست عالمی امن کیلئے خطرہ، جو کسی جوہری معاہدے کا پابند نہیں: وزیر دفاع خواجہ آصف

انہوں نے کہا کہ پاکستان کا عالمی سطع پر موثر مقام کی دوسری بنیادی وجہ چین نے زبانی دعووں کے بجائےعملی طور پر پاکستان کا بھرپور ساتھ دیا، جس نے عالمی برادری کو پاکستان کی اسٹریٹجک اہمیت اور اس کے مضبوط اتحاد کا واضح پیغام دیا ہے۔

editor

Related Articles