پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے 2 اراکین قومی اسمبلی کےنام ایگزٹ کنٹرول لسٹ( ای سی ایل)میں شامل کر دئیے گئے ۔
پنجاب کے شہر جھنگ سے تعلق رکھنے والے سابق وفاقی وزیر صاحبزادہ محبوب سلطان اور صاحبزادہ امیر سلطان پر بیرون ممالک جانے پر پابندی لگا دی گئی ہے ۔ ان دونوں کے نام پنجاب پولیس کی سفارش پر پاسپورٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کیے گئے ہیں ۔
مزید پڑھیں:تیمور جھگڑا نے عمران خان کے ٹویٹر اکائونٹ سے کی گئی ٹویٹ پارٹی لائن سے متصادم قرار دیدی
نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق مراسلے میں دونوں پر پاکستان پینل کوڈ 290 اور 291 کے تحت مقدمہ درج ہے۔ دونوں ممبران قومی اسمبلی کے خلاف کار سرکار میں مداخلت اور امن و امان کو نقصان پہنچا نے کا الزام ہے ۔