پٹرول، ڈیزل 5 روپے لٹرسستا ہونے کا امکان

پٹرول، ڈیزل 5 روپے لٹرسستا ہونے کا امکان

 عالمی مندی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آرہی ہے جس سے پاکستان میں بھی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق پٹیرول کی فی لیٹرقیمت میں 5روپے تک کمی کا امکان ہے، ذرائع کے مطابق ڈیزل کی نرخوں میں بھی 5 روپے، لائٹ ڈیزل آئل اور مٹی کے تیل کی نرخوں میں بھی معمولی کمی کا متوقع ہے، اوگرا اپنی حتمی ورکنگ 31 مئی کو پٹرولیم ڈویژن بھیجے گی، وزیر خزانہ وزیر اعظم کی مشاورت سے قیمتوں میں کمی کا اعلان کرینگے۔

یہ بھی پڑھیں: گھی کی قیمتوں میں بڑی کمی

عالمی سطح پر تیل کی قیمتوں میں کمی کا سلسلہ جاری ہے، گزشتہ ہفتے قیمتوں میں مزید کمی ریکارڈ کی گئی تھیبرینٹ کروڈ کی قیمت 58 سینٹ (0.71 فیصد) کی کمی سے 80.78 ڈالر فی بیرل جبکہ یو ایس ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ (ڈبلیو ٹی آئی) خام تیل کی قیمت 59 سینٹ (0.77 فیصد) کی کمی سے 76.28 ڈالر فی بیرل ہو گئی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *