کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گرپریت سنگھ اوجلا نےمودی سرکار کی کمزورخارجہ پالیسی پر سوال اٹھا دیئے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گرپریت سنگھ اوجلا نےمودی سرکار کی کمزورخارجہ پالیسی پر سوال اٹھا دیئے

کانگریس کے رکن پارلیمنٹ گرپریت سنگھ اوجلا نے کہا ہے کہ بی جے پی حکومت کی خارجہ پالیسی بہت کمزور ہے، بی جے پی کی خارجہ پالیسی کی کمزوری دنیا بھر میں دیکھی گئی ہے۔

آزاد ریسرچ کے مطابق کانگریس کے رکنِ پارلیمنٹ گرپریت سنگھ اوجلا نے وزیرِاعظم نریندر مودی کو کمزور اور کمپرومائزڈ خارجہ پالیسی پر چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے درجنوں بار پاک بھارت سیز فائر کے حوالے سے امریکی کردار کو اجاگر کیا ہے لیکن مودی سرکار کی جانب سے ایک بار پر امریکی صدر کے بیان کے حوالے سے کوئی ردِ عمل سامنے نہیں آیا۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپریشن سندور کے دوران واقعی ایک بھی رافیل طیارہ تباہ نہیں ہوا، تو حکومت کو چاہیے کہ وہ تمام 35 رافیل طیارے عوامی نمائش میں پیش کرے۔

اوجلا کا کہنا ہے کہ بھارتی عوام اور بین الاقوامی برادری کے شکوک دور کرنے کے لیے ضروری ہے کہ حکومت ثبوت فراہم کرے۔ انہوں نے کہا، اگر حکومت کو اپنے بیانات پر اعتماد ہے تو ان طیاروں کو پریڈ یا کسی کھلی تقریب میں پیش کرے تاکہ سچ سامنے آ سکے۔

انہوں نے یاد دلایا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے حالیہ بیان میں کہا تھا کہ پاکستان نے آپریشن سندور کے دوران پانچ فرانسیسی ساختہ رافیل طیارے مار گرائے۔ اوجلا کے مطابق یہ بیان بھارت کے سرکاری دعوؤں پر سنجیدہ سوالات کھڑا کرتا ہے، اور اب حکومت پر لازم ہے کہ وہ حقائق کو واضح کرے۔

editor

Related Articles