اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس(اے ایس پی )سیدہ شہر بانو کو وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی پرسنل سیکورٹی آفیسر (پی ایس او )تعینات کردیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق شہر بانو اے ڈی او ایف سی اسلام آباد تعینات تھیں،محمد شاہ رخ خان بطور اسسٹنٹ چیف سیکیورٹی آفیسر وزیر داخلہ کے ساتھ فرائض انجام دیں گے ۔ گریڈ 17 کے محمد شاہ رخ خان اے ڈی او ایف سی شبقدر تعینات تھے۔

