حکومت کا صرف 7 ہزار روپےمیں پورا سولر سسٹم دینے کا اعلان

حکومت کا صرف 7 ہزار روپےمیں پورا سولر سسٹم دینے کا اعلان

سندھ حکومت نے عالمی بینک کے تعاون سے عوام کو صرف 7 ہزار روپے میں مکمل سولر سسٹم فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے یہ فیصلہ مہنگی بجلی کی وجہ سے مشکلات کے شکار عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے کیا گیا ہے۔ اس منصوبے کے تحت کراچی کے 50 ہزار سمیت سندھ بھر کے 2 لاکھ گھروں کو مکمل سولر سسٹم فراہم کیا جائے گا جس میں سولر پینل، چارج کنٹرولر اور ایک بیٹری شامل ہے۔ یہ سسٹم ایک پنکھے اور تین ایل ای ڈی بلبوں کو بجلی دے سکے گا۔
توقع ہے کہ یہ منصوبہ رواں سال اکتوبر میں شروع ہوگا اور خریداری کا عمل مکمل ہوتے ہی سسٹم کی تقسیم شروع ہوجائے گی۔ عالمی بینک نے اس منصوبے کے لیے 320 ملین ڈالر کی فنڈنگ فراہم کی ہے اور اس میں مزید توسیع کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ سندھ پہلے ہی شمسی توانائی سے 400 میگاواٹ بجلی پیدا کر رہا ہے۔ اس منصوبے سے صوبے میں قابل تجدید توانائی کے استعمال کو بڑھانے میں مدد ملے گی اور ان لوگوں کو ریلیف ملے گا جو اپنے بجلی کے بلوں کی ادائیگی کے لئے جدوجہد کر رہے ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *