عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

عمران خان کی رہائی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

وزیراعلیٰ خیبرپختونخواعلی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ عمران خان حق پر ہیں اور ہم حق کا ساتھ دیں گے اور ان کی رہائی کیلئے ہماری جدو جہد جاری رہے گی اور جس طرح انگریزوں سے آزادی حاصل کی تھی اسی طرح اپنا حق لے کر رہیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کا صوابی میں پیہور ہائی لیول کنال ایکسٹینشن کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ یہ پراجیکٹ علاقے کی خوشحالی میں کلیدی کردار ادا کرے گا اور اس منصوبے سے علاقے کا 30 ہزار ایکڑ رقبہ سیراب ہوگا۔ان کا کہنا تھا کہ کمانڈ ایریا میں مزید 8 ہزار ایکڑ اراضی شامل کریں گے ۔ زراعت اور آب پاشی ہماری حکومت کی اہم اولین ترجیحات میں شامل ہے، انہوں نے کہا کہ ، صوبے میں فوڈ سکیورٹی کے مسئلے کو حل کرنے کے لیے مربوط حکمت علمی کے تحت مستقل بنیادوں پر اقدامات اٹھا ئیں گے ۔ فی ایکڑ پیداوار میں خاطر خواہ اضافے کے لیے صوبے میں مادڑن فارمنگ اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کو فروغ دیں گے۔

نوجوانوں کو روز گار شروع کرنے کیلئے بلا سود قرضےد ینگے،علی امین گنڈاپور
نوجوانوں کو سرکاری نوکریوں کے علاوہ اپنا روز گار شروع کرنے کے لیے بلا سود قرضے بھی دئیے جائیں گے ۔ حالیہ صوبائی بجٹ میں نوجوانوں کو بلاسو د قرضے دینے کے لیے فنڈز مختص کر رکھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کو یقینی بنائیں گے تاکہ عوامی مسائل ان کی دہلیز پر حل کیے جا سکیں ۔ صوبے کے تما م علاقوں میں برابری کی بنیاد پر ترقیاتی کام کروائیں گے ۔ ان کا کہنا تھا کہ عوام میری ٹیم بنیں اور اپنے علاقوں میں ہو نیوالے ترقیاتی کاموں پر کڑی نظر رکھیں، اصلاحاتی پروگرام پر عملدرآمد اور بدعنوانی کے خلاف عوام میرا ساتھ دیں۔ ہم ظالم کے خلاف مظلوم اور کمزور کا ساتھ دیں گے۔

بانی پاکستان تحریک انصاف کے خلاف بنائے گئے تمام مقدمات جعلی ہیں، خطاب
وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ عمران خان کے خلاف بنائے گئے تمام مقدمات جعلی ہیں ان کا حقیقت دور دور تک کوئی تعلق نہیں ۔ بانی پی ٹی آئی کو فوری طور پر رہا کیا جائے، عمران خان کی رہائی تک ہماری جدو جہد جاری رہے گی، علی امین گنڈا پور نے تقریر کے دوران مختلف ترقیاتی منصوبوں کا اعلان کیا اور کہا کہ صوابی- ٹوپی روڈ کو دو رویہ کریں گے، گدون میں کرائے کی عمارت میں ڈگری کالج بنایا جائے گا اور زیر تعمیر وویمن اینڈ چلڈرن ہسپتال صوابی رواں برس ہی مکمل کرنے کے لیے درکار فنڈز فراہم کیے جائیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *