بحریہ ٹائون کے دفتر پر چھاپہ ، ملک ریاض کا ردعمل آگیا

بحریہ ٹائون کے دفتر پر چھاپہ ، ملک ریاض کا ردعمل  آگیا

بحریہ ٹاؤن کے سر براہ ملک ریاض کا ہاؤسنگ سوسائٹی دفتر پر چھاپے کے بعد رد عمل دے دیا ۔

ذرائع کے مطابق ملک ریاض نے چھا پہ القادر ٹرسٹ کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے مارے گئے چھاپے پر کہا ہے کہ میں کسی صورت وعدہ معاف گواہ نہیں بنوں گا جو چاہو مجھ پر ظلم کرلو۔ انہوں نے حضرت علی ؓ کا ایک قول شیئرکیا ’’کفر کا نظام چل سکتا ہے، ظلم کا نہیں” شیئر کیا اور کہا کہ ملک ریاض وعدہ معاف گواہ نہیں بنے گا، جو چاہے مجھ پر ظلم کرو۔

انکا کہنا تھا کہ راولپنڈی میں بحریہ ٹاؤن کے دفاتر پر سرکاری مشینری نے بغیر کسی قانونی اختیار کے چھاپے مارے ہیں۔کسی بھی سیاسی اقتدار کی جدوجہد میں فریق نہ بننے کے اپنے عوامی اعلان کے بعد، مجھے کھلی توڑ پھوڑ اور ظلم و ستم کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ میں بحریہ ٹاؤن کے خلاف ان فاشسٹ، غیر قانونی، دھمکی آمیز اقدامات کی شدید مذمت کرتا ہوں۔ یہ بیک وقت چھاپے گھنٹوں تک جاری رہے، دفاتر میں توڑ پھوڑ کی، دفاتر میں تعینات سیکیورٹی اور عملے کو ہراساں کیا اور بعد میں اغوا کیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ چھاپہ مار ٹیموں نے 5 ہزار سے زائد اہم پراجیکٹ فائلیں، دفتری ریکارڈ، 23کمپیوٹر، نیٹ ورک ڈیٹا، محکمانہ نقدی وغیرہ اور 9 گاڑیوں کو زبردستی اپنے ساتھ لے گئے ہیں ۔ عمارت کو پہنچنے والے نقصان کا اندازہ 50 لاکھ کے قریب ہے۔ بحریہ ٹاؤن کے عملے کے 9 ارکان کا ابھی تک پتہ نہیں چل سکا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز نیب نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے آفس پر چھاپہ مارا۔ نیب اور پولیس کی ٹیم نے بحریہ ٹاؤن راولپنڈی کے فیز 2 کے آفس میں چھاپہ مارا، چھاپہ القادر ٹرسٹ یو نیورسٹی کا ریکارڈ حاصل کرنے کیلئے مارا گیا، نیب ٹیم نے عملے سے پوچھ کچھ کی۔ ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے ہاؤسنگ سوسائٹی کا دفتر سیل کر دیا گیا۔ واضح رہے کہ سی ڈی اے نے زمین چڑیا گھر کے لئے مختص کی تھی۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *