بلوچستان کے علاقے واشک میں بس حادثے میں 27 افراد جاں بحق ہو گئے ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع واشک میں انتہائی افسوسناک بس حادثہ پیش آیا جس کے نتیجے میں 27 افراد جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے ۔ بس تربت سے کوئٹہ جارہی تھی کہ تیز رفتاری کے باعث گہری کھائی میں جا گری۔ اسسٹنٹ کمشنر نے تصدیق کی کہ حادثہ تیز رفتاری کی وجہ سے پیش آیا، زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
بحریہ ٹائون کے دفتر پر چھاپہ ، ملک ریاض کا ردعمل آگیا
اسپتال حکام کے مطابق 22 زخمیوں کو اسپتال لایا گیا ہے جن میں سے پانچ کی حالت تشویشناک ہے۔ اس سے قبل ایبٹ آباد میں اسی طرح کے ایک حادثہ گزشتہ دنوں پیش آیا ہے، جہاں ایک مسافر جیپ گہری کھائی میں گر نے سے پانچ افراد ہلاک اور پانچ زخمی ہوگئے تھے۔ ہلاک ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔