شاعر احمد فرہاد کی خاندان سے ملاقات کرا دی گئی

شاعر احمد فرہاد کی خاندان سے ملاقات کرا دی گئی

شاعر احمد فرہاد کی مظفر آباد میں پولیس نےخاندان سے کرا دی۔

تفصیلات کے مطابق خاندانی ذرائع کا کہنا ہے آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفر آباد سے باہر تھانہ کہوڑی میں احمد فرہاد کی خاندان سے ملاقات ہوئی ہے ۔ اس موقع پر شاعر کے بھائی کا کہنا تھا کہ احمد فرہاڈ ٹھیک ہے ہم پر آزاد کشمیر میں جو مقدمات بنائے گئے ہیں ان کو ختم کرانے کے لیے عدالت میں جنگ لڑیں گے ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بدھ کو شاعر احمد فرہاد کی فیملی کا پریس کلب میں میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کہا تھا کہ ہم مظفر آباد کے صدر میں پہنچے تو اہلکاروں نے بتایا کہ احمد فرہاد ہمارے پاس نہیں ہیں ۔ احمد فرہاد کی اہلیہ کا کہنا تھا کہ پولیس ہمارے ساتھ تعاون نہیں کر رہی۔

مزید پڑھیں:لاپتا شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کر دی گئی

اگر ریمانڈ لیا گیا تو میرے شوہر کو تھانے میں ہونا چاہیے تھا ۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اسلام آباد ہائیکورٹ نے ابھی تک میری پٹیشن خارج نہیں کی، اس کامطلب ہےکہ ابھی تک احمد فرہاد حبس بے جا میں ہے۔ یاد رہے کہ شاعر احمد فرہاد 15 روز قبل اسلام آباد سے لاپتہ ہوئے تھے جن کی بازیابی کے لیے ان کی اہلیہ عروج زینب نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دے رکھی تھی ۔اسلام آباد ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی بازیابی کے لیے جمعہ 24 مئی کی ڈیڈ لائن دی تھی اور ڈیڈ لائن پر بھی احمد فرہاد کی بازیابی نہ ہونے پر عدالت نے گزشتہ سماعت پر آئی ایس آئی اور ایم آئی کے سیکٹر کمانڈرز کو طلب کیا تھا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *