نائلہ کیانی لڑکیوں کی تعلیم کیلئے قومی خیر سگالی سفیر مقرر

نائلہ کیانی لڑکیوں کی تعلیم کیلئے قومی خیر سگالی سفیر مقرر

پاکستان کی معروف خاتون کوہ پیما نائلہ کیانی کو لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قومی خیر سگالی سفیر مقرر کردیاگیا۔

وفاقی وزارت تعلیم نے کہا ہے کہ نائلہ کیانی میں وہ صلاحیتیں موجودہیں کہ وہ ملک بھر میں خیر سگالی سفیر کی حیثیت سے لڑکیوں کی تعلیم کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے اہم کردار ادا کر سکتی ہیں ۔ معروف خاتون کوہ پیما کی بطور قومی خیر سگالی سفیر تقرری کا مقصد ملک کی خواتین کو تعلیم کے ذریعے بااختیار بنانے کے عزم کا ثبوت ہے۔ واضح رہے کہ نا ئلہ کیانی وہ پہلی پاکستانی خاتون اور تیسری پاکستانی ہیں جنہوں نے 8,000 میٹر سے اوپر کی دنیا کی11 چوٹیاں سر کی ہیں۔

مزید پڑھیں:سیلفی لینے والے مداحوں پر بابر اعظم برہم،ویڈیو وائرل

اس کے علاوہ وہ ایرو اسپیس انجینئر اور ایک بینکر بھی ہیں۔معروف ملکی کوہ پیما نائلہ کیانی ستارہ امتیاز حاصل کرنے والی پاکستان میں واحد خاتون ایتھلیٹ ہیں، نائلہ کیانی نانگا پربت، گاشربرم ون، گاشربرم ٹو، لوتسے، مناسلو، براڈ پیک، اناپورنا، مکالو ، اور چو اویو سرکر چکی ہیں۔ اپنی تقرری پر لڑکیوں کی تعلیم کے لیے قومی خیر سگالی سفیر مقرر ہونے پر ان کا کہنا تھا کہ میں بہت خوش ہوں اور فخر محسوس کر رہی ہوں ۔ خاتون ایتھلیٹ کا مزید کہنا تھا کہ ملک کے لیے خواتین کو بااختیار بنانے اور کامیابی کا واحد راستہ تعلیم ہے ۔

editor

Related Articles