یکم جون سے ملک میں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا امکان ہے۔
تفصیلات کے مطابق ذرائع پٹرولیم ڈویژن کا کہنا ہے کہ پٹرول کی قیمت میں 5روپے فی لٹر تک کمی ہو سکتی ہے جب کہ ڈیزل 4روپے 30پیسےفی لٹر سستا ہونے کا امکان ہے ۔ مٹی کا تیل کی آئندہ 15 روز کے لیے 2روپے 15 پیسے گرنے کا امکان ہے۔
مزید پڑھیں:ایل پی جی کی قیمتوں میں 70 روپے تك كی کمی
ذرائع کا کہنا ہے کہ حتمی فیصلے تک پہنچنے میں آئندہ 2 دن اہم ہیں کیونکہ آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی ( اوگرا) کی سمری 31 مئی کو آئے گی جس کے بعد وفاقی وزارت خزانہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق وزیراعظم کی مشاورت سے حتمی فیصلہ کرے گی۔