مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری

مٹی کے تیل کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ، نوٹیفکیشن جاری

اوگرا کی جانب سے مٹی کے تیل (کیروسین آئل) کی قیمت میں اضافہ 4 روپے 9 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے۔

  نوٹیفکیشن کے مطابق مٹی کے تیل کی نئی قیمت 231 روپے 14 پیسے فی لیٹر مقرر ہو گئی ہے۔یہ اضافہ فوری طور پر نافذ العمل کر دیا گیا ہے اور اس کا اطلاق آج سے ملک بھر میں ہوگا۔

اوگرا کے مطابق مٹی کے تیل کی سابقہ قیمت 227 روپے 5 پیسے فی لیٹر تھی جو اب بڑھ کر 231 روپے 14 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔ اس طرح فی لیٹر قیمت میں واضح اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :عالمی سطح پر پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کے بعد حکومت کا بڑا فیصلہ 

عمومی طور پر مٹی کے تیل سمیت پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں تبدیلی عالمی مارکیٹ کے رجحانات، ڈالر ریٹ اور درآمدی لاگت میں اتار چڑھاؤ کی بنیاد پر کی جاتی ہے۔

یہ قیمتیں ہر پندرہ دن بعد نظرثانی کے عمل سے گزرتی ہیں جس کا اعلان وفاقی حکومت اور متعلقہ ادارے کرتے ہیں۔مٹی کا تیل ملک کے دیہی اور دور دراز علاقوں میں آج بھی روشنی اور ایندھن کے طور پر استعمال ہوتا ہے، اس لیے اس کی قیمت میں اضافہ براہِ راست کم آمدنی والے طبقے پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔

حکومت نے پیٹرول سستا کرنے کے ساتھ مٹی کا تیل مہنگا کر دیا

اوگرا پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی نگرانی اور ان کی باقاعدہ قیمتوں کی ایڈجسٹمنٹ کا ذمہ دار ادارہ ہے، جو حکومت کو سفارشات بھی فراہم کرتا ہے۔

editor

Related Articles